فنی سمندری طوفان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(فانی سمندری طوفان سے رجوع مکرر)
انتہائی شدید سمندری طوفان فانی
انتہائی شدید طوفانی آندھی (IMD scale)
درجہ 4 کا طوفان (SSHWS)
فانی 2 مئی کو اپنی انتہائی شدید حالت میں اڑیسہ میں 2019
آغازاپریل 26 2019
منتشر5 مئی 2019
ہوائیں3-minute sustained: 215 کلومیٹر/گھنٹہ (130 میٹر فی گھنٹہ)
1-minute sustained: 250 کلومیٹر/گھنٹہ (155 میٹر فی گھنٹہ)
دباؤ937 hPa (mbar); 27.67 inHg
اموات89
نقصان$1.81 بلین
متاثرہ علاقےنکوبار جزائر، سری لنکا، مشرقی بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان

فنی سمندری طوفان (انگریزی: Cyclone Fani، بنگالی: ফণী) بھارت کی ریاست اوڈیشا میں آیا۔ یہ طوفان 2013ء میں پھیلین طوفان کے طور پر شروع ہوا۔ انتہائی شدید سمندری طوفان فنی بہت شدید نوعیت کا استوائی سمندری طوفان یعنی سائیکلون تھا جو اوڑیسہ اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرایا۔ 2019 میں بحرِ ہند کے طوفنی موسم میں یہ پہلا شدید نوعیت کا سمندری طوفان تھا۔ اس کی ابتدا 26 اپریل کو سماٹرا کے مغرب میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے ہوئی۔ سمندری طوفان کے مشترکہ مرکز برائے اطلاع نے شمالی بحرِ ہند میں تلاطم دیکھا اور اسے 01B کا نام دیا۔ فنی نے آہستہ آہستہ مغرب کا رخ کیا اور راستے میں اس کی شدت بڑھتی گئی۔ دو روز بعد اس کی شدت اتنی بڑھ گئی کہ اسے نام دے دیا گیا۔ یہ سال کا دوسرا سمندری طوفان تھا جسے نام دیا گیا۔ فنی شمال کو بڑھا مگر اوپر کو اٹھتی ہوا کی وجہ سے اس کی شدت توقع کے مطابق نہ بڑھ سکی۔ اس ہوا کے اثر سے نکلنے کے بعد فنی نے تیزی سے شدت اختیار کی اور 30 اپریل 2019 کو انتہائی شدید نوعیت کا سمندری طوفان بن گیا۔ 2 مئی کو اس کی شدت اپنی انتہا کو پہنچی جو کیٹیگری 4 کے ہری کین کے برابر ہوتی ہے۔ فنی کی شدت زمین سے ٹکرانے تک برقرار رہی اور وہاں پہنچنے کے بعد اس کی شدت تیزی سے کم ہو گئی۔ اگلے روز فنی عام طوفان کی شکل میں کلکتہ سے گذرا اور پھر 4 مئی کو صبح 9 بجے نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔

موسمیاتی تاریخ[ترمیم]

آئی ایم ڈی نے 26 اپریل کو سماٹرا کے مغرب میں ہوا کے دباؤ میں فرق دیکھا اور اسے BOB 02 کا نام دیا۔ اسی روز سمندری طوفان کے بارے پیشگی آگاہی دینے والے ادارے نے سمندری طوفان بننے کی وارننگ جاری کی۔ بعد میں 27 اپریل کو یہ فرق مزید گہرا ہو گیا۔ عین اسی وقت پیشگی آگاہی کے ادارے نے انتباہ جاری کیا اور اس کو 01B کا نام دیا۔ چھ گھنٹے بعد اسے سمندری طوفان کا درجہ ملا اور فنی کا نام دیا گیا۔

شام 6 بجے تک اس کی شدت مزید بڑھتی رہی اور پھر ایک دن کے لیے شدت وہیں رک گئی کہ ہوا کے رخ میں تبدیلی آ گئی۔ 12 بجے فنی نے پھر شدت بڑھانا شروع کی اور شدید نوعیت کے سمندری طوفان میں بدل گیا۔ اس کے بعد فنی کو سازگار حالات یعنی کہ سمندر کی سطح کا درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری ملا اور اس کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ نتیجتاً فنی کو درجہ اول کے طوفان کا درجہ 29 اپریل کو مل گیا۔ 30 اپریل کو رات بارہ بجے فنی کو انتہائی شدید نوعیت کے سمندری طوفان کا درجہ ملا۔ چند گھنٹے بعد اسے تیسرے درجے کا طوفان قرار دے دیا گیا۔ اگلے چند روز میں اس کی شدت میں آہستگی سے اضافہ ہوا اور مصنوعی سیارے سے اس کا مشاہدہ جاری رکھا گیا۔ 2 مئی کو طوفان کی آنکھ واضح ہو گئی اور صبح 6 بجے اسے درجہ چہارم کا طوفان قرار دے دیا گیا کہ ہوا کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کم از کم ایک منٹ کے لیے ریکارڈ کی گئی۔ یہ رفتار درجہ پانچ سے ذرا سی کم ہے۔ بھارت کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے فنی پوری کے نزدیک ساحل سے ٹکرایا اور اس وقت ہوا کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ماپی گئی۔ زمین سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں تیزی سے کمی آئی اور جلد ہی درجہ اول کا طوفان بن گیا۔

تیاریاں اور اثرات[ترمیم]

طوفان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بھارتی بحریہ کے جہاز وشاکھاپٹنم اور اوڈیشا کے ساحل پر موجود رہے۔ بھارت کے جنوب مشرقی علاقوں کے لیے زرد انتباہ جاری کیے گئے۔ فنی جب بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب پہنچا تو آٹھ لاکھ کے قریب افراد کا انخلا ہوا۔ طوفان سے قبل اس علاقے میں شدید گرمی تھی۔

بنگلہ دیش میں بھی حکام نے 19 ساحلی اضلاع میں پناہ گاہیں قائم کیں۔ اوڑیسہ میں طوفان کی وجہ سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے۔

حوالہ جات[ترمیم]