فاہیان
فاہیان | |
---|---|
![]() فاہیان اشوک کے ویران مقام پر | |
ذاتی | |
پیدائش | 337ء |
وفات | 422ء (عمر 85 سال) |
مذہب | بدھ مت |
قابل ذکر کام | فوگوجی (Foguoji) (بدھ ریاستوں کا ایک ریکارڈ) |
فاہیان (337ء-422ء) ایک چینی بدھ سیاح تھا جس نے پیدل چین سے بدھ مت کے مقدس مقامات کا سفر کیا جو اب پاکستان، انڈیا ،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں واقع ہیں۔ اس کا یہ سفر اس لیے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ اس سے قبل کوئی بھی چینی ہندوستان نہیں آیا تھا اور اس کا بنیادی مقصد چین میں بدھ مت کے بگڑتے ہوئے عقائد کو دوبارہ صحیح کرنا تھا۔ اس نے اس سفر کے ذریعے بدھ مت کی مذہبی دستاویز جمع کیں اور چین لے گیا۔ یہ سفر 399ء سے 412ء تک جاری رہا۔
سوانح حیات
[ترمیم]فاہیان چین کا باشندہ، بدھ مت کا پیروکار اور عالم تھا۔ صرف 25 سال کی عمر میں یہ آج سے تقریباً ڈیڑھ ہزار سال قبل ہندوستان آیا تاکہ بدھ مت کے بارے میں مستند معلومات اور دیگر کوائف حاصل کرسکے۔ فاہیان 399ء سے 412ء تک ہندوستان رہا۔ فاہیان کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور امیر گھرانے کا چشم و چراغ تھا۔ ”ینگ ینگ“ کو اس کا آبائی شہر قرار دیا جاتا ہے۔ روایت ہے کہ فاہیان 85 سال تک زندہ رہا۔ اس نے اپنے سفرِ ہندوستان کے تمام حالات و واقعات کو تفصیل سے قلمبند کیا۔ چین میں بدھ مت کے فروغ کی ایک وجہ فاہیان کا سفر نامہ تھی، جسے وہاں بہت اہمیت دی جاتی رہی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]- 337ء کی پیدائشیں
- 422ء کی وفیات
- بھارت کی تاریخ نویسی
- چانگژی کی شخصیات
- چینی بھکشو
- چینی سفر نامہ نگار
- چینی شخصیات
- چینی میں مترجمین
- شنسی کے مصنفین
- سنسکرت-چینی مترجمین
- چوتھی صدی کے بھکشو
- پانچویں صدی کے بھکشو
- بدھ مترجمین
- پانچویں صدی کے مترجمین
- پانچویں صدی کے چینی مصنفین
- چوتھی صدی کی چینی شخصیات
- پانچویں صدی کی چینی شخصیات
- چینی مذہبی رہنما
- چوتھی صدی میں مذہبی رہنما
- پانچویں صدی میں مذہبی رہنما
- چینی مترجمین
- چین میں بدھ مت
- بھارت میں بدھ مت
- بودھی ادب
- بھکشو
- مہایان بدھ شخصیات
- سفر نامہ نگاری
- ماہرین ہندویات
- ایشیا کے مہم جو
- قدیم چینی شخصیات
- چوتھی صدی کی شخصیات
- پانچویں صدی کی شخصیات
- مترجمین
- بدھ مت
- 420ء کی دہائی کی پیدائشیں
- بدھ شخصیات