فتاویٰ عالمگیری کے مدونین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فتاویٰ عالمگیری کے مدوّنین اورنگ زیب نے ملک کے کہنہ مشق علما فقہا کو فرمان کے ذریعہ شاہی دربار میں طلب کیا۔ گفتگو کے بعد ایک عظیم الشان کام کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی، اسے چار حصوں میں تقسیم کیا گیا، اس علمی و تحقیقی کمیٹی کے صدر شیخ نظام برہان پوری (1092ھ/ 1681ء) منتخب ہوئے اور بنفس نفیس بادشاہ نے کمیٹی کی سرپرستی قبول کی۔ جن افراد کے ذمے یہ کام سپرد کیا گیا ان کے اسماء گرامی کی طویل فہرست ہے اور باضابطہ فتاویٰ کے مدوّنین پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جن چار افراد کو یہ کام ذمہ کیا گیا تھا ان کے ساتھ ساتھ دس دس افراد کو اور متعین کیا گیا تھا تاکہ یہ کام انتہائی دلجمعی اور حسن خوبی سے اختتام پذیرہو۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ ب رہان پور، ص43، بحوالہ مولانا مناظر احسن گیلانی، ہندوستان میں مسلمانوں کا تعلیم و تربیت، ج1، ص71۔