فقیر سید وحید الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فقیر سید وحید الدین
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1903ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور،  برطانوی پنجاب  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 16 جولا‎ئی 1968ء (64–65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی،  پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن میانی صاحب قبرستان  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف،  سوانح نگار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

فقیر سید وحید الدین (پیدائش: 1903ء - وفات: 16 جولائی، 1968ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور ادیب اور ماہرِ اقبالیات تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

فقیر سید وحید الدین 1903ء کو لاہور، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں مشہور فقیر خانوادے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد فقیر سید نجم الدین علامہ اقبال کے احباب میں شامل تھے۔ یوں فقیر سید وحید الدین کو بھی اپنی زندگی کا بیشتر حصہ علامہ اقبال کی صحبت میں بسر کرنے کا موقع ملا۔[1]

ادبی خدمات[ترمیم]

1950ء میں فقیر سید وحید الدین نے علامہ اقبال کے حالات پر اپنی ذاتی یاداشتوں کی مدد سے ایک کتاب روزگارِ فقیر شائع کی جو بے حد مقبول ہوئی۔ 1964ء میں اس کتاب کا دوسرا حصہ شائع ہوا۔ 1965ء میں انھوں نے علامہ اقبال کی نادر تصاویر کا البم شائع کیا۔ ان کی دیگر تصانیف میں محسنِ اعظم و محسنین اور شخصی خاکوں کا ایک مجموعہ انجمن شامل ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • روزگارِ فقیر (حصہ اول)
  • روزگارِ فقیر (حصہ دوم)
  • انجمن (یاد داشتیں)
  • محسنِ اعظم و محسنین

وفات[ترمیم]

فقیر سید وحید الدین 16 جولائی، 1968ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان مین آسودہ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ءص 287