فلپ بیلی (کرکٹ، شماریات دان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فلپ بیلی (کرکٹ، شماریات دان)
معلومات شخصیت
پیدائش 10 جون 1953ء (71 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کرکٹ کھلاڑی،  ماہر شماریات  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ  ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فلپ جوناتھن بیلی (پیدائش 10 جون 1953) ایک انگریزکرکٹ شماریات دان ہے۔ اس نے ایلتھم کالج اور کیمبرج یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔[1]

وہ وزڈن کرکٹرز المناک کے چیف شماریات اور ریکارڈ مرتب کرنے والے کا فریضہ بھی ادا کر چکے ہیں اور پلے فیئر کرکٹ اینول میں کیریئر کے ریکارڈ کے حصے میں اپنی معاونت کرتے ہیں۔ اس سے قبل وہ کرک انفو ویب گاہ اور کرکٹ آرکائیو کے لیے کام کر چکے ہیں۔ وہ 1993ء میں ہیملن کے ذریعہ شائع کردہ کتاب دی ہو از ہو اف کرکٹرز (The Who's Who of Cricketers) کے شریک مصنف ہیں۔

بیلی کو اپنی نسل کے کرکٹ کے بڑے شماریاتی ماہرین میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ وزڈن کے ایڈیٹر میتھیو اینجل نے اسے "سائنس کی اس شاخ کو اس سطح پر لے جانے کا سہرا دیا جس سطع پر دوسرے شعبوں میں نوبل انعامات جیتے جاتے ہیں۔"[2]

حوالہ جات[ترمیم]