فوزیہ سومرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فوزیہ سومرو
انگریزی: Fozia Soomro
پیدائشی نام حکیماں
پیدائش 1966
تعلق سندھ
وفات 4 ستمبر 2002(2002-90-04) (عمر  36 سال)
اصناف لوک
پیشے گلوکار
سالہائے فعالیت 1990–2002

فوزیہ سومرو (سندھی: فوزيه سومرو) سندھی زبان کی لوک فنکارہ تھیں۔ ان کا پئدائشی نام حکیمان تھا، جو نعت خوان حاجی نتھو خان سومرو کی بیٹی تھیں۔ فوزیہ سومرو کا جنم 1969ء کو سندھ کے صحرا تھر کے گاؤں ویرواہ میں ہوا تھا۔ ان کے آبا و اجداد ٹنڈومحمدخان میں نقل مکانی کر کے آئے تھے۔ فوزیہ سومرو کا بچپن ٹنڈو محمد خان میں ہی گزرا۔ فوزیہ سومرو نے مئٹرک تک تعلیم حاصل کی اور پھر ریڈیو پاکستان حیدرآباد پر اپنے فن کی شروعات کی۔ انہوں نے فن موسیقی کی تربیت و تعلیم استاد نیاز حسین، استاد مجید خان اور غلام حسین کلیری سے حاصل کی۔ انہوں نے سندھی زبان کے شاعر مصری سٹھیو سے شادی کی جن سے انہیں ایک دختر ”کرن“ ہے۔ فوزیہ سومرو نے سندھی زبان کے علاوہ بلوچی، اردو، مارواڑی اور پنجابی میں بھی فن پیش کیا۔ فوزیہ سومرو کو شاہ لطیف ایوارڈ، سچل سرمست اوارڈ کے علاوہ دیگر اوارڈ بھی ملے۔

فوزیہ سومرو کا 4 ستمبر 2002ء کو گردے فیل ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]