فولان خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
فولان خاتون
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1496  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
استنبول  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1550 (53–54 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
ادرنہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Ottoman flag.svg سلطنت عثمانیہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
شوہر سلیمان اعظم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
ساتھی سلیمان اعظم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں ساتھی (P451) ویکی ڈیٹا پر
اولاد فاطمہ سلطان (دختر سلیمان اعظم)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر

فولان خاتون (پیدائش: 1496ء— وفات: 1550ء) عثمانی سلطان سلیمان اعظم کی پہلی بیوی تھی لیکن وہ عثمانی قوانین کے مطابق سلطان سلیمان اعظم کی قانونی بیوی ہرگز نہیں تھی۔ فولان خاتون سے ایک شہزادی فاطمہ سلطان اور ایک بیٹا محمود پیدا ہوئے۔


ابتدائی حالات[ترمیم]

فولان خاتون کی پیدائش 1496ء میں ازمیت میں ہوئی۔ وہ یونانی النسل خاتون تھی کہ جو سمرنہ سے استنبول لائی گئی تھی اور حرمِ سلطانی میں اُسے فولان خاتون کا نام دِیا گیا۔ فولان کا پیدائشی نام پردۂ اخفا میں ہے۔

ازدواجی زندگی[ترمیم]

سلطان سلیمان اعظم کی ازدواجی زندگی کے ابتدائی ماخذوں سے معلوم ہوتا ہے کہ فولان خاتون 1510ء میں حرمِ سلطانی میں آئی تھی اور وہ سلطان سلیمان اعظم کی زندگی میں آنے والی ابتدائی کنیزوں میں سے ایک تھی جبکہ ابھی سلیمان اعظم محض شہزادہ تھا۔ 1512ء میں فولان سے سلطان کا بیٹا محمود پیدا ہوا جو کم عمری میں ہی چیچک میں مبتلا ہوکر فوت ہوا۔ اپریل 1516ء میں ایک بیٹی شہزادی فاطمہ سلطان پیدا ہوئی جس کا انتقال 1561ء میں اپنے والد سلیمان اعظم کے عہدِ حکومت میں ہی ہوا۔


وفات[ترمیم]

فولان خاتون کو شہزادہ محمود کے انتقال کے بعد اور شہزادی فاطمہ سلطان کے ہمراہ ادرنہ کے پرانے محل بھیج دیا گیا جہاں فولان نے اپنی وفات تک زندگی بسر کی۔ 1550ء میں 53 یا 54 کی عمر میں فولان خاتون کا ادرنہ میں انتقال ہوا۔ اُس کے مقامِ تدفین کے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]