قتل اور خانہ جنگی کے بارے میں آنحضرت ﷺ کے ارشادات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قتل اور خانہ جنگی کے بارے میں آنحضرت ﷺ کے ارشادات
مصنفمحمد تقی عثمانی
ملکپاکستان
زباناردو

قتل اور خانہ جنگی کے بارے میں آنحضرت ﷺ کے ارشادات پاکستانی دیوبندی عالم محمد تقی عثمانی کے ایک کتاب۔ یہ رسالہ قتل اور خانہ جنگی کے بارے میں محمد بن عبد اللہ کے ارشادات پر مبنی ہے ۔ اس میں انسانی جان کی حرمت کے بارے میں قرآن کریم کے ارشادات نقل کرنے کے بعد انسانی جان کی حرمت سے متعلق چالیس احادیث بیان کی گئی ہیں ، بعد ازاں ظالم اور بد کار حکمرانوں کی صورت میں مسلمانوں کے طرز عمل کے حوالے سے احادیث اور مسلمانوں کی خانہ جنگی کی صورت میں قرآن و سنت کے احکامات ذکر کیے گئے ہیں ۔ کتاب کے ٨٨ صفحات ہیں اور مکتبہ معارف القرآن کراچی سے ١٤٣٠ھ میں شائع ہوئی ہے ۔ مولانا شاکر جاخرہ نے " The Sanctity of Human Life in the Quran and Sunnah " کے عنوان سے ٧٨ صفحات پر مبنی انگریزی زبان میں اس کتاب کا ترجمہ کیا ہے ۔ یہ ٢٠١٠ ء میں مکتبہ معارف القرآن کراچی کی طرف سے شائع ہوا ۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ظل ھما (جنوری۔ جون ٢٠١٩)۔ "مفتی محمد تقی عثمانی کی معروف تصانیف و تالیفات کا تعارفی جائزہ"۔ راحت القلوب۔ ٣ (١): ٢٠٢۔ 28 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ٢٤ جنوری ٢٠٢٢