مندرجات کا رخ کریں

قريبہ كبرى بنت ابی اميہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قريبہ كبرى بنت ابی اميہ، ایک صحابیہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پھوپھی کی بیٹی اور سالی یعنی ام المومنین ام سلمہ کی بہن تھیں اور ان دونوں کی والدہ عاتکہ بنت عبد المطلب ہیں۔

نسب

[ترمیم]

قریبہ الکبری، ابی امیہ بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم[1]کی بیٹی ہیں اور ان کی والدہ عاتکہ ہیں، جو عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی کی بیٹی اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔[2]

شادی و اولاد

[ترمیم]

آپ نے زمعہ بن اسود بن مطلب سے شادی کی اور اس سے عبد اللہ، وہب، یزید اور حارث پیدا ہوئے۔[3] پھر طلحہ بن عبید اللہ سے شادی کی اور ایک بیٹی مریم بنت طلحہ کو جنم دیا۔[4]

حوالہ جات

[ترمیم]