یزید بن زمعہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یزید بن زمعہ
معلومات شخصیت

یزید بن زمعہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ کے صحابی اور ہجرت حبشہ و مدینہ میں شریک تھے۔

نام و نسب[ترمیم]

یزید نام، والد کا نام زمعہ تھا، نسب نامہ یہ ہے ،یزید بن زمعہ بن اسود بن مطلب ابن اسد بن عبد العزیٰ قریشی اسدی، ماں کا نام قریبہ تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے ، قریبہ بنت ابی امیہ بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم ،قریبہ ام المومنین ام سلمہ کی بہن تھیں،یزید کا خاندان زمانۂ جاہلیت سے مشورہ کے عہدۂ جلیل کا حامل چلا آتا تھا اور ظہور اسلام کے وقت یہ اس پر فائز تھے۔[1]

اسلام و ہجرت[ترمیم]

دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔[2]

غزوات و شہادت[ترمیم]

مدینہ آنے کے بعد آنحضرت کے ساتھ برابر جہاد میں شریک ہوتے رہے، غزوۂ طائف میں بھی آپ کے ساتھ تھے،اتفاق سے میدان جنگ میں ان کا گھوڑا بھڑک کر بھاگا،انھوں نے پکڑ کر شہید کر دیا، کوئی اولاد نہ تھی۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اصابہ:6/340
  2. ابن سعد،جلد4،ق1:89
  3. استیعاب:2/626،