طفیل بن مالک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
طفیل بن مالک
معلومات شخصیت

طفیل بن مالک غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔ طفیل بن نعمان بھی انہی کو کہا جاتا ہے
ان کا نسب طفیل بن مالک بن خنسا ہے بدر میں شریک تھے ابن شہاب نے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ خزرج کے غزوہ بدر میں شریک تھے لکھا ہے نام میں اختلاف بھی بیان ہوا طفيل بن مالك بن النعمان بن خنساء، اور یہ بھی کہا گیا: طفيل بن نعمان بن خنساء الأنصاري السلمي قبیلہ بنی سلمہ سے ہیں بیعت عقبہ ثانیہ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل تھے غزوہ احد میں انہیں 13 زخم لگے مگر زندہ رہے غزوہ خندق میں شہید ہوئے انہیں وحشی بن حرب نے شہید کیا تھا موسی بن عقبہ نے انہیں دو الگ شخصیات خیال کیا اور دونوں کو بدر میں شامل کیا یہ لا ولد فوت ہوئے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد8صفحہ 223 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور