فراس بن نضر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
فِرَاسُ بن النَّضْر بن الحَارِث
اہم معلومات
پورا نام فِرَاسُ بن النَّضْر بن الحَارِث بن عَلْقمہ بن كَلَدَہَ بن عَبْدِ مَناف بن عبد الدار بن قصی بن كلاب بن مُرّہ[1]
نسب القرشی العَبْدَرِی
تاريخ ولات
مقام ولادت مکہ
مقام وفات جنگ یرموک
اولاد ليس له عقب[2]
نسبی رشتے والدہ زینب بنت النبّاش
اسلام میں
جنگیں جنگ یرموک
اہم واقعات ہجرت حبشہ

فراس بن نضررسول اللہﷺ کے صحابی اور ابتدائی مسلمانوں میں شامل تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

فراس نام،والد کانام نضرتھا، نسب نامہ یہ ہے، فراس بن نضر بن حارث ابن علقمہ بن کلدہ بن عبدمناف بن عبدار بن قصی،ماں کا نام زینب تھا،نانہالی شجرہ یہ ہے زینب بنت بناش بن زرارہ بن اسد بن عمروبن تمیم تمیمی۔

اسلام وہجرت[ترمیم]

مکہ میں ابتدا میں مشرف باسلام ہوئے اورہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔[3]

شہادت[ترمیم]

ان کی مدنی زندگی کے حالات کچھ نہیں معلوم، عمرفاروق کے زمانہ میں شام کی لڑائیوں میں شریک ہوئے اوراس سلسلہ کے مشہور معرکہ یرموک میں جام شہادت پیا۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جـ4،ص 338
  2. الطبقات الکبرى جـ4،ص 114
  3. ابن سعد،جلد4،ق1:90
  4. الاصابہ۔الاستیعاب