اسود بن نوفل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اسود بن نوفل
معلومات شخصیت
والد نوفل
والدہ فریعہ

نام ونسب[ترمیم]

اسود نام،والد کا نام نوفل تھا،شجرۂ نسب یہ ہے،اسود بن نوفل بن خویلدبن اسد بن عبدالعزیٰ بن قصی بن کلاب بن مرہ قرشی السدی، ماں کا نام فریعہ تھا،نانہالی نسب نامہ یہ ہے، فریعہ بنت عدی بن نوفل بن عبدمناف بن قصی حضرت اسودؓ ام المومنین خدیجہؓ صدیقہ کے بھتیجے اورورقہ بن نوفل کے بھائی تھے، ان کے والد نوفل سخت کینہ پرور مشرک اورمسلمانوں کے بڑے دشمن تھے۔ [1]

اسلام[ترمیم]

لیکن جس گھر میں خدا کا نام لینا سخت ترین جرم تھا،اسی میں اسود نے توحید کی صدا بلند کی۔ [2]

ہجرت[ترمیم]

سبقت اسلام کے ساتھ اسود نے ہجرت حبشہ کا شرف بھی حاصل کیا اوروہاں سے آنحضرتﷺ کے مدینہ آنے کے بعد مدینہ گئے۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اسدالغابہ:1/88)
  2. (اسد الغابہ:1/88)
  3. (اصابہ:1/45)