خوات بن جبیر
Jump to navigation
Jump to search
خوات بن جبیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عملی زندگی | |
پیشہ | محدث |
درستی - ترمیم ![]() |
خوات بن جبیرانصاری غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔ ان کی کنیت ابو عبد اللہ اور ابو صالح ہے۔
- ان کا پورا نسب خوات بن جبير بن النعمان بن أميہ بن امرء القيس-اور یہ البرك بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف بن مالك بن الاوس الانصاری الاوسی، یہ بنی ثعلبہ بن عمرو سے تعلق رکھتے ہیں، غزوہ بدر میں شریک تھے ان کے بھائی عبد اللہ بن جبیر تھے ۔
یہ رسول اللہ کے سواروں میں سے تھے۔ یہ غزوہ بدر کے لیے نکلے کہ مقام صفراء پر پہنچ کر انہیں پنڈلی میں پتھر لگ گیا جس کی وجہ سے واپس لوٹ آئے مگر رسول اللہ نے مال غنیمت میں حصہ دیا تھااور یہ ذات النحيين کے شوہر تھے ذات النحيين ایک ضرب المثل ہے کہ فلاں ذات النحيين سے بھی زیادہ کام میں مشغول رہنے والا ہے۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ اسد الغابہ ،مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
|