ذو الشمالین بن عبد عمرو
ذو الشمالین بن عبد عمرو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ |
وفات | 13 مارچ 624 بدر |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم ![]() |
ذو الشمالين عمير بن عبد عمرو الخزاعی غزوہ بدر میں شہید ہونے والے مہاجر صحابی تھے۔
نام ونسب[ترمیم]
عمیر نام،ابومحمد کنیت،ذوالشمالین لقب، نسب نامہ یہ ہے،عمیربن عبد عمرو بن نضلہ بن عمرو بن غبشان بن سلیم بن مالک بن عبسی بن حارثہ عمرو بن عامر الخزاعی۔
اسلام وہجرت[ترمیم]
ان کا زمانہ اسلام متعین نہیں قبول اسلام کے بعد مدینہ ہجرت کی اور سعد بن خثیمہ کے مہمان ہوئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور یزید بن حارث میں مواخاۃ کرادی۔ انہوں نے اپنی بیٹی نعم بنت عبد بن الحارث سے نکاح کیا جس سے ان کے بیٹا عمیر اور بیٹی ریطہ ہوئے۔
شہادت[ترمیم]
ذوالشمالین مدینہ آنے کے بعد بدر عظمیٰ میں شریک ہوئے،ان کا اوّل وآخر غزوۂ یہی تھا، اس میں جام شہادت پی کر پاک وصاف دنیا سے اٹھ گئے، [1] غربت کے غمگسار بھائی یزید نے بھی جو زندگی میں رفیق تھے،سفر آخرت میں ساتھ نہ چھوڑا اورانہوں نے بھی اسی غزوہ میں مرتبہ شہادت حاصل کیا۔ اس وقت ان کی عمر 30 سال تھی۔[2]
حوالہ جات[ترمیم]
|