خارجہ بن زید بن ابی زہیر
خارجہ بن زید بن ابی زہیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم ![]() |
خارجہ بن زید بن ابی زہیررئیس قبیلہ بنو خزرج اورکبار انصارصحابہ میں تھے۔
نام ونسب[ترمیم]
خارجہ نام، قبیلہ بنو خزرج کے خاندان اغر سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے،خارجہ بن زید بن ابی زہیر بن مالک بن امرا القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر،
اسلام[ترمیم]
عقبہ میں بیعت کی بیعت عقبہ میں اسلام قبول کیا۔
غزوات اور عام حالات[ترمیم]
ہجرت کے موقع پر ابوبکر صدیق نے مدینے آکر انہی کے ہاں قیام کیا اورانہی سے مواخاۃ ہوئی۔ خارجہ بن زیدنے اپنی بیٹی حبیبہ ابوبکر کے عقد میں دی۔ جنگ بدر میں شریک ہوئے اور امیہ بن خلف کو کئی آدمیوں کے ساتھ مل کر مارا۔، امیہ کے بیٹے صفوان نے اپنے باپ کے قاتلوں کو تاڑ لیا تھا، چنانچہ دوسرے سال جب غزوہ احد واقع ہوا تو اس کو ان لوگوں کے قتل کی فکر ہوئی۔جنگ احد میں نہایت بہادری سے لڑے اور نیزوں کے دس سے اوپر زخم کھا کر شہید ہوئے۔
شہادت[ترمیم]
خارجہ نہایت بہادری سے لڑے اور دس سے اوپر نیزوں کے زخم کھاکے زمین پر گر گئے،صفوان نے ان کو شناخت کرکے ناک،کان اور دیگر اعضاء کاٹے اورکہا کہ اب میرا کلیجا ٹھنڈا ہوا، میرے باپ کے عوض محمدﷺ کے بڑے بڑے بہادر کام آئے۔ ان کے بھتیجے سعد بن ربیع بھی اس معرکہ میں دادِ شجاعت دے کر شہید ہوئے تھے چچابھتیجے دونوں ایک قبر میں دفن کیے گئے۔
اولاد[ترمیم]
دو اولادیں چھوڑیں،ایک زید جنہوں نے عثمان غنی کے زمانۂ خلافت میں انتقال کیا دوسری حبیبہ جوابوبکرسے منسوب تھیں، ام کلثوم بنت ابی بکر ان ہی کے بطن سے تولد ہوئیں، اس بنا پر خارجہ ابوبکر کے اسلامی بھائی ہونے کے ساتھ خسر بھی تھے۔[1]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ اسد الغابۃ،1330 ،مؤلف: ابو الحسن ابن الاثير ناشر: دار الفكر - بيروت