عبد اللہ بن جعفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

آپ عبد ﷲ ابن جعفر ابن ابی طالب قرشی ہاشمی علی مرتضٰی کےبھتیجے ہیں، حبشہ میں پیدا ہوئے، اسلام میں سب سے پہلے آپ کی پیدائش ہوئی، بہت سخی، خوش خلق اور حلیم تھے، آپ کا لقب بحرالجود تھا، والدہ کا نام اسماء بنت عمیس ہے، 90 سال عمر ہوئی، 80ھ میں مدینہ طیبہ میں وفات پائی۔ [1] آپ حضرت علی کے بھتیجے ہیں، قریشی ہاشمی مدنی ہیں، اسلام میں پہلے آپ کی ولادت ہے، حبشہ میں عبدالملک کے زمانہ میں وفات ہوئی، آپ کا لقب بحرالجود بھی ہے اور جواد ابن جواد بھی، اسلام میں آپ سے اور آپ کے والد سے بڑھ کر کوئی سخی نہ تھا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے وقت صرف 9 سال کے تھے بہت صفات کے حامل ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح مفتی احمد یار خان نعیمی جلد2 صفحہ850 نعیمی کتب خانہ گجرات
  2. مرآۃ المناجیح شرح مشکوۃ المصابیح مفتی احمد یار خان نعیمی جلد8 صفحہ582 نعیمی کتب خانہ گجرات