حاطب بن عمرو
Jump to navigation
Jump to search
حاطب بن عمرو غزوہ بدر میں شامل صحابی اور کاتب وحی تھے۔
نام ونسب[ترمیم]
حاطب نام،والد کا نام معمروتھا، نسب نامہ یہ ہے حاطب بن عمروبن عبد شمس بن عبد ودبن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی،ماں کا نام اسماء تھا۔ سہل بن عمرو سلیط بن عمرو سکران بن عمرو کے بھائی تھے
اسلام وہجرت[ترمیم]
آنحضرتﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے،اسلام کے بعد حبشہ کی ہجرت کی،دونوں ہجرتوں کا شرف حاصل کیا، پھر وہاں سے مدینہ گئے اوررفاعہ بن عبد لمنذر کے مہمان ہوئے۔[1]
کاتب وحی[ترمیم]
دربارِ رسالت میں کتابت کا شرف حاصل کیا، ابن مسکویہ، ابن سیدالناس عراقی اور انصاری وغیرہ نے اس کی صراحت فرمائی ہے۔ [2]
غزوات[ترمیم]
مدینہ آنے کے بعد بدرعظمیٰ میں شریک ہوئے،[3] بدر کے بعد احد میں بھی شرکت کا پتہ چلتا ہے، مگر اس کے بعد کے حالات معلوم نہیں۔[4]
حوالہ جات[ترمیم]
|
|