قیس بن سکن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قیس بن سکن
معلومات شخصیت

قیس بن سکن غزوہ بدر میں شامل صحابی ان کی کنیت ابو زید ہے۔ انصار کے ان چار حفاظ میں سے ہیں۔ جنھوں نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی میں پورا قرآن یاد کر لیا تھا۔ آپ نے 15ھ میں وفات پائی ۔

نام و نسب[ترمیم]

قیس نام ،ابو زید کنیت، قاری لقب ،قبیلہ خزرج سے ہیں،نسب نامہ یہ ہے ،قیس بن سکن بن قیس بن زعورا، بن حرام بن جندب بن عامر بن غنم بن حدی بن نجار، انس بن مالک صحابی مشہور کے چچا ہوتے تھے۔

غزوات[ترمیم]

حضرت ابو زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔

وفات[ترمیم]

خلافت فاروقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں جسر ابو عبید کے معرکہ میں شہادت پائی یہ 15ھ کی اخیر تاریخوں کا واقعہ ہے۔

اولاد[ترمیم]

کوئی صلبی اولاد نہ تھی، اس لیے انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ترکہ پہنچا۔[1][2]

فضل و کمال[ترمیم]

معنوی یادگاریں بہت ہیں اور لاکھوں سے متجاوز ہیں،حضرت ابو زیدؓ انصار کے ان چار حفاظ میں شامل ہیں۔ جنھوں نے آنحضرت کی زندگی میں پورا قرآن یاد کر لیا تھا،[3] اس بنا پر آج جس قدر حافظ موجود ہیں،ان کا سلسلۂ روایت ان بزرگوار تک منتہی ہوتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 841حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 186،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. (کتاب مذکوراصابہ::2/568)