معمر بن حارث
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
معمر بن حارث | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | مہمات نبوی کی فہرست ، غزوہ خیبر ، غزوہ خندق ، غزوۂ بدر ، غزوہ احد ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
معمر بن حارث غزوہ بدر میں شریک مہاجر صحابی تھے۔ دار ارقم سے پہلے اسلام لائے۔دور فاروقی میں وفات پائی ۔
نام ونسب
[ترمیم]معمرنام، والد کا نام حارث تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے، معمربن حارث بن معمر ابن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح،ماں کا نام قتیلہ بن مظعون تھا، حاطب بن حارث حطاب بن حارث کے بھائی اور عثمان بن مظعون کے بھانجے ہیں۔
اسلام و ہجرت
[ترمیم]آنحضرت ﷺ کے ارقم کے گھر میں تشریف لانے کے قبل مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کے زمانہ میں مکہ سے مدینہ گئے،آنحضرت ﷺ نے ان میں اور معاذ بن حارث عفراء میں مواخاۃ کرا دی۔
مدینہ آنے کے بعد غزوہ بدر، غزوہ احد و غزوہ خندق وغیرہ تمام غزوات میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ شریک تھے۔
وفات
[ترمیم]خلافت فاروقی میں وفات ہوئی۔[1][2][3]