انسہ
انسہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوات نبوی ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
اَنَسہ حضرت محمد کے غلام تھے ان کی کنیت ابو مسروح تھی۔
نام و نسب[ترمیم]
سنان نام سلسلہ نسب یہ ہے، سنان بن ابی سنان بن محصن بن حرثان بن قیس بن لبد بن غنم بن دودان بن اسد بن خزیمہ۔ انسہ نام، ابومسروح کنیت، سراۃ میں پیدا ہوئے، نسب سے زیادہ ان کے لیے یہ شرف کافی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غلامی کا شرف ان کے پاس تھا۔
اسلام و ہجرت[ترمیم]
اس شرف کی بنا پر انسہ دعوتِ اسلام کے آغاز ہی میں مشرف باسلام ہوئے، اور ہجرت کے زمانہ میں مدینہ گئے اور سعد بن خثیمہ کے مہمان ہوئے، اورجب تک زندہ رہے،آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت گزاری محبوب مشغلہ رہا۔
غزوات[ترمیم]
بدر و احد و خندق وغیرہ تمام لڑائیوں میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے،[1] پھر 6ھ میں غزوۂ تبوک میں شریک ہوئے اوربیعت رضوان میں جب آنحضرتﷺ نے موت کی بیعت لینی شروع کی تو سنانؓ نے بھی ہاتھ بڑھایا، آنحضرتﷺ نے پوچھا کس چیز پر بیعت کرتے ہو، عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔[2]ابن عبدالبر نے یہ واقعہ حضرت ابی سنان کی طرف منسوب کیا ہے،جو صحیح نہیں ہے،کیوں کہ ابی سنان بیعت رضوان کے قبل بنو قریظہ میں وفات پاچکے تھے)
وفات[ترمیم]
ابوبکر صدیق کے عہد میں وفات پائی۔[3][4]