محمیہ بن جزء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محمیہ بن جزء
معلومات شخصیت
والد جزء
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں مریسیع اور بعدوالے

نام ونسب[ترمیم]

محمیہ نام، والد کا نام جزء تھا، نسب نامہ یہ ہے، محمیہ بن جزء بن عبدیغوث ابن عویج بن عمروبن زبید الاصغر، بنو جمح کے حلیف تھے، حضرت عباسؓ کے چھوٹے صاحبزادے فضل کے ساتھ ان کی صاحبزادی بیاہی تھیں۔

اسلام وہجرت[ترمیم]

دعوت اسلام کے ابتدائی ایام میں اسلام لائے اورہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔ [1]

غزوات[ترمیم]

غزوۂ مریسیع (بنو مصطلق) کے زمانہ میں مدینہ ہجرت کی، اسی غزوۂ سے شرکت کی ابتدا ہوئی۔ [2] آنحضرتﷺ نے ان کو خمس کا عامل بنایا، غزوہ مریسیع میں بھی یہ خدمت ان ہی کے سپرد تھی۔ [3] آنحضرت ﷺ ان سے بہت خوش رہا کرتے تھے،ایک مرتبہ اظہارِ خوشنودی کے طورپر نہایت خوبصورت لونڈی عطا فرمائی تھی۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (ابن سعد،جزء4،ق1:145)
  2. (استیعاب:1/295)
  3. (اصابہ:6/68 وابن سعد حوالہ مذکور)
  4. (اصابہ:6/68)