بسبسہ بن عمرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بسبسہ بن عمرو
معلومات شخصیت

بسبسہ بن عمرو غزوہ بدر میں شامل شمار کیے گئے قبیلہ خزرج کے انصاری صحابی ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

ان کا نسب بسبسہ بن عمرو بن کعب بن عدی (بعض نے انھیں بسبسہ بن بشر کہا ہے) بن کعب بن عدی۔ قبیلہ جہینہ کے فرد ہیں۔ انصار کے قبیلے خزرج کے خاندان بنو طریف کے حلیف تھے۔

حالات[ترمیم]

یہ اور ان کے دو بھائی زیاد بن عمرو اور ضمرہ بن عمرو غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ اور غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر مکین جنت مکان ہوئے۔ بسبسہ بن عمرو اور عدی بن ابی زغباء کو ابوسفیان کے قافلہ کی خبر گیری کے لیے روانہ کیا تھا انھیں مال غنیمت میں شامل کیا گیا یہ بنی ساعدہ بن کعب بن خزرج کے مولا ہیں ابو عمرو نے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد1صفحہ 270 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور