مندرجات کا رخ کریں

زاہر بن حرام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زاہر بن حرام
معلومات شخصیت
مقام پیدائش نجد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زاہر بن حرام الاشجعی یہ غزوہ بدر میں شریک مہاجر صحابی تھے ۔

نام ونسب

[ترمیم]

زاہر نام، باپ کا نام حرام تھا، قبیلۂ بنی اشجع سے نسبی تعلق تھا۔حجازی بادیہ نشین تھے آخری عمر میں کوفہ میں جاکر آباد ہو گئے۔

اسلام و غزوات

[ترمیم]

ہجرت کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے،قبول اسلام کے بعد بدرِ عظمیٰ میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔[1]

رسول اللہ سے محبت

[ترمیم]

زاہر بن حرام شہر سے باہر رہنے والا تھے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بطور ہدیہ شہر کے باہر سے کچھ لایا کرتے تھے (یعنی ایسی چیزیں جو شہر سے باہر جنگل میں پیدا ہوتی ہیں جیسے ساگ، سبزی، لکڑی اور پھول پھل وغیرہ) اور جب وہ مدینہ سے باہر اپنی جائے سکونت کو جانے لگتے تو رسول اللہ اس کے ساتھ کچھ شہر کا سامان کر دیا کرتے تھے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بارے میں فرماتے تھے کہ زاہر ہمارا دیہاتی دوست ہے کہ وہ ہمارے لیے باہر کی چیزیں لاتا ہے اور ہم اس کے شہر کے دوست ہیں کہ ہم اس کو شہر کی چیزیں دیتے ہیں نیز آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زاہر سے بہت محبت وتعلق رکھتے تھے ویسے بدصورت شخص تھے ایک دن آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بازار میں تشریف لے گئے تو دیکھا کہ وہ اپنا سودا سلف بیچ رہے ہیں آپ نے پیچھے سے اس کی اس طرح کو لی بھر لی کہ وہ آپ کو دیکھ نہیں سکتا تھا (یعنی آپ نے اس کی بیخبر ی میں اس کے پیچھے بیٹھ گئے اور اپنے ہاتھ اس کی دونوں بغلوں کے نیچے سے نکال کر اس کی آنکھیں چھپا لیں تاکہ وہ پہچان نہ سکے) زاہر نے کہا مجھے چھوڑ دو یہ شخص کون ہے پھر اس نے کوشش کر کے کن انکھیوں سے دیکھا اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہچان لیا پھر وہ آپ کو پہچاننے کے بعد اپنی پیٹھ کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینہ مبارک سے چمٹانے کی پوری کوشش کرنے لگا تاکہ زیادہ سے زیادہ برکت حاصل کرے ادھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آواز لگانی شروع کردی کہ کون شخص ہے جو اس غلام کو خریدے اس نے عرض کیا یا رسول اللہ اللہ کی قسم آپ مجھ کو ناکارہ پائیں گے (یعنی بالکل سستا اور بے کار مال) آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کریم نے فرمایا لیکن تم اللہ کے نزدیک ناکارہ نہیں ہو۔ (شرح السنہ)۔[2][3]

حلیہ

[ترمیم]

زاہر کو حسنِ ظاہری سے کوئی حصہ نہ ملا تھا،بہت کم رواورحقیر صورت تھے،لیکن اس روئے زیبا کے لیے ظاہری خط و خال اورآب ورنگ کی کیا ضرورت تھی،جو رسول اللہ ﷺ کو محبوب تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اسد الغابہ:جلد2،صفحہ193
  2. مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 822
  3. اصحاب بدر قاضی محمد سلیمان منصور پوری،صفحہ 87، مکتبہ اسلامیہ لاہور