عباد بن بشر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عباد بن بشر
(عربی میں: عباد بن بشر ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 589ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدینہ منورہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 632ء (42–43 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات لڑائی میں مارا گیا  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت خلافت راشدہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سائنس دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عباد بن بشرایک انصاری صحابی جو نقباء مدینہ میں شامل تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

عباد نام،ابو بشر،ابو رافع کنیت، قبیلہ ٔ عبدالاشہل سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے،عباد بن بشر بن دقش بن زغبہ بن زعور اء بن عبدالاشہل بن حشم بن حارث بن خزرج بن عمرو (بنت) بن مالک بن اوس

اسلام[ترمیم]

مصعب بن عمیر کے ہاتھ پر ایمان لائے۔عباد بن بشر بن قیظی صحابی اور ابتدائی مسلمانوں میں شمار ہوتے ہیں والد کا نام عباد بن وقش تھا

  • جب قبلہ تبدیل ہوا تو انکا نام اس روایت کے اندر آتا [1] علامہ ابن حجر عسقلانی نے ان کا نام عباد بن نھیک لکھاہے[2]
  • صحیح نام ابن بشر بن وقش بن زغبة بن عبد الأشهل بن جشم بن الحارث بن الخزرج الأوسي الأشهلي، كبار الصحابة سے ہیں، ایک حديث معجم الطبراني میں ہے[3]
  • سیر اعلام النبلا میں ہے کہ یہ قبیلہ بنی اوس کے سردار تھے اپنی قوم کی امامت بھی کراتے تھے مصعب بن عمیر کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے کعب بن اشرف یہودی کے قتل میں یہ بھی شریک تھے ابو حذیدفہ بن وتبہ بن ربیعہ کے ساتھ رشتہ مؤخات میں جڑے۔[4] انس روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں دو شخص اندھیری رات میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے نکل کر گئے، ان میں ایک عباد بن بشر تھے اور دوسرا میرے خیال میں اسید بن حضیر تھے ان دونوں کے ہمراہ چراغوں کی طرح (کوئی چیز) تھی، جو ان کے سامنے روشن تھے، پھر جب وہ علاحدہ ہو گئے، تو ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک ہو گیا، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر پہنچ گیا[5]

غزوات اورعام حالات[ترمیم]

حضرت ابو حذیفہؓ بن عتبہ سے برادری ہوئی، بدر میں شریک تھے،غزوۂ احد اورتمام غزوات ومشاہد میں نمایاں حصہ لیا۔ کعب بن اشرف کے قتل میں محمد بن مسلمہ کے ساتھ شریک تھے اور بھی چند اشخاص تھے جن میں بعض کے نام یہ ہیں، ابو عبس بن جبر، ابو نائلہ سلکان بن سلامہ، حارث بن اوس، ابن معاذ، اس واقعہ میں چونکہ غیر معمولی کامیابی نصیب ہوئی تھی اور اسلام کے ایک بڑے دشمن کا خاتمہ ہوا تھا اس لیے فرط مسرت میں چند شعر کہے ہیں جن کو صاحب استیعاب نے نقل کیا ہے۔ [6] اصل واقعہ ہم محمد بن سلمہ کے حالات میں آئندہ لکھیں گے ان اشعار سے اس کی کس قدر تفصیل معلوم ہوتی ہے !اور وہ یہ ہے کہ عبادؓ بن بشر نے اس کو دو مرتبہ آواز دی اورکہا ذرہ رہن رکھنے آئے ہیں، وہ جلدی سے باہر آیا، محمد بن مسلمہ نے گردن پکڑ کر تلوار کا وار کیا اور ابو عبس نے مار کر کونہ میں ڈال دیا، اس جماعت کی کل تعداد 5 تھی۔ 8 ھ میں خندق کا معرکہ پیش آیا، اس میں وہ آنحضرتﷺ کے خیمہ کا چندانصار کے ساتھ ہر رات پہرہ دیتے تھے۔ [7] حدیبیہ میں میں ،قریش نے آنحضرتﷺ کی آمد کی خبر سن کر خالد بن ولیدؓ کو 200 سواروں کے ساتھ آگے بھیجا تھا،اس موقع پر عباد بن بشر 20 سواروں کے ساتھ خالد کے سامنے پڑے تھے۔ [8] غزوۂ طائف کے بعد محرم میں آنحضرتﷺ نے سلیم اور مزنیہ میں صدقات کا عامل بنا کر بھیجا۔ [9] اسی سنہ میں بنی مصطلق میں بھی عامل صدقات ہوکر گئے اور دس روز رہ کر واپس آئے، یہاں صدقات وصول کرنے کے علاوہ اسلام کی تبلیغ بھی کرتے تھے ،یعنی قرآن پڑھائے تھے اور احکام شریعت کی تعلیم دیتے تھے، یہ تمام کام انھوں نے نہایت خوبی سے انجام دیے، ابن سعد لکھتے ہیں:فلم یعد ما امرہ رسول اللہ ﷺ یضیع حقا[10]یعنی آنحضرتﷺ نے جو کچھ حکم دیا تھا اس سے سر مو تجاوز نہیں کیا اور کسی حق کو ضائع نہیں کیا۔ غزوۂ تبوک (9ھ )میں رات کو تمام لشکر کے گرد گشت لگاتے تھے ،پہرہ دینے والوں کی ایک خاص تعداد تھی اور یہ ان پر افسر بنائے گئے تھے۔ [11]

وفات[ترمیم]

حضرت عبادؓ اکابر صحابہؓ میں تھے، اس بنا پر ان کی حدیثوں کا ہمارے پاس بڑا مجموعہ ہونا چاہیے تھا،لیکن اس کے خلاف ان سے صرف دو حدیثیں مروی ہیں، جن میں ایک ابو داؤد میں مندرج ہے ،لیکن اصل یہ ہے کہ اس وقت تک اشاعتِ حدیث کا وقت نہیں آیا تھا، صحابہ ؓ کثرت سے ہر جگہ موجود تھے، جو خود آغوشِ نبوت کے پروردہ تھے اس بنا پر بیان روایت اور ترویج حدیث کی ضرورت ہی مفقود تھی۔ اس کے ما سوا آنحضرتﷺ کی وفات کے بعد تمام عرب میدان جنگ بن گیا تھا،ہر طرف سے فتنے اٹھ رہے تھے،مدعیان نبوت کی الگ سازشیں تھیں، ایسے وقت میں ظاہر ہے کہ خامۂ و قرطاس کی جگہ تیغ و علم زیادہ ضروری تھے۔ ان فرائض کے بعد جب کبھی سکون و اطمینان نصیب ہوتا،دوسرا فرض بھی ادا کرتے تھے،چنانچہ بنو مصطلق میں 10 روزرہ کر قرآن مجیدپڑھایا اور شریعت کے تمام ضروری مسائل تلقین کیے۔

اخلاق[ترمیم]

جوش ایمان کا نظارہ غزوات میں معلوم ہوتا تھا،جانبازی اور سرفروشی کے ساتھ آنحضرتﷺ اورمسلمانوں کی حفاظت میں رات رات بھر پہرہ دینا اور پھر دن کو شریک جہاد ہونا، وہ لازوال سعادت ہے جو بہت کم لوگوں کو میسر آتی ہے۔ یہ شب بیداری میدان جنگ تک محدود نہ تھی یوں بھی عبادت الہی میں رات کا بہت سا وقت صرف ہوتا تھا، ایک مرتبہ حضرت عائشہؓ کے مکان میں آنحضرتﷺ تہجد پڑھنے اٹھے اور عباد کی آواز سنی تو فرمایا: خدا ان کی مغفرت کرے،امام بخاری نے تاریخ میں اور ابو یعلی نے مسند میں حضرت عائشہ سے نقل کیا ہے کہ انصار میں تین شخص سب سے بہتر تھے، سعد بن معاذ، اسید بن حضیر، عباد بن بشر

حوالہ جات[ترمیم]

  1. معجم الکبیر الطبرانی
  2. فتح الباری
  3. المزي في تهذيب الكمال
  4. سیر اعلام النبلا
  5. صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 456
  6. (استیعاب:2/426)
  7. (طبقات ابن سعد:48)
  8. (طبقات ابن سعد:69)
  9. (طبقات ابن سعد:115)
  10. (طبقات ابن سعد:116)
  11. (طبقات ابن سعد:120)