سلمہ بن ثابت
Appearance
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلمہ بن ثابت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر |
درستی - ترمیم |
سلمۃ بن ثابت بن وقش الانصاری غزوہ بدر میں شریک اور شہدائے غزوہ احد میں شامل قبیلہ اشہل کے انصار صحابی ہیں۔
نام و نسب
[ترمیم]سلمہ بن ثابت بن وقش بن زغبہ بن زعوراء عبد الاشہل انصاری، اشہلی ہیں۔ غزوۂ احد میں آپ اور آپ کے بھائی عمرو بن ثابت دونوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو ابو سفیان بن حرب نے شہید کیا تھا۔ ابن اسحاق کی روایت میں عاصم بن عمر بن قتادہ سے بیان ہے کہ سلمہ کے والد ثابت بن وقش اور چچا رفاعہ بن وقش نے بھی غزوۂ احد میں شہادت پائی۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ اسد الغابہ جلد 1صفحہ 956 حصہ چہارم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور