ایمن بن خریم
Jump to navigation
Jump to search
ایمن بن خریم، ایک صحابی تھے جو فتح مکہ کے بعد مسلمان ہوئے۔ ان کا پورا نام ايمن بن خريم بن فاتك بن الاخرم بن شداد بن عمرو بن الفاتك بن القليب بن عمرو بن اسد بن خزيمہ الاسدی ان کی والدہ کا نام الصماء بنت ثعلبہ بن عمرو بن حصين بن مالك الاسديہ تھیں۔[1] مسلمانوں میں با ہم جو جنگیں ہوئیں، ان سے الگ تھلگ رہے۔ خلفاء بنوامیہ سے ان کے گہرے اور دوستانہ تعلقات تھے۔ خاص کر مروان سے بہت گہرے مراسم تھے اور وہ مروان کے دربار میں بلا روک ٹوک آتے جاتے تھے۔ اسی راہ و رسم کی بنا پر لوگ انھیں خلیل الخلفاء کہتے تھے۔ شاعر تھے لیکن صرف رزمیہ اشعار کہتے تھے۔ آپ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے چند احادیث روایت کی ہیں۔
منابع[ترمیم]
- کتاب:مکمل اسلامی انسائیکلوپیڈیا،مصنف:مرحوم سید قاسم محمود،ص-275
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الأثير
|