ابراہیم بن محمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

پیدائش؛702ء وفات؛747ء

امام محمد بن علی بن عبداللہ بن عباس کے بڑے بیٹے اور خلیفہ سفاح کے بڑے بھائی۔ خاندان عباس نے اُموی حکومت کے خلاف جو خفیہ تحریک چلارکھی تھی۔ امام محمد کی وفات کے بعد ابراہیم اس تحریک کے قائد بنے۔ ان کا مرکز بحیرہ مردار کے جنوب میں واقع مقام حمیمہ تھا۔ اس خفیہ تحریک کے زیر اثر اُمویوں کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوا تو ابراہیم۔ مروان ثانی کے حکم سے گرفتار کر لیے گئے اور پابجولاں حراں لائے گئے۔ یہیں قید میں وفات پائی۔ ان کی وفات کے کچھ ہی عرصہ بعد اموی خلافت کا تختہ الٹ گیا اور ان کے بھائی ابوالعباس سفاح نے عباسی سلطنت کی بنیاد رکھی۔

مزید دیکھیں[ترمیم]

حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کے لیے یہاں طق کریں۔