صفیہ بنت حیی بن اخطب
(صفیہ بنت حی بن اخطب سے رجوع مکرر)
Jump to navigation
Jump to search
صفیہ بنت حیی بن اخطب | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 سال قبل ہجرت/ 610ء مدینہ منورہ، حجاز، موجودہ سعودی عرب |
وفات | ماہِ رمضان 50ھ/ اکتوبر 670ء (مدتِ حیات: 62 سال قمری) مدینہ منورہ، حجاز، خلافت امویہ، موجودہ سعودی عرب |
مدفن | جنت البقیع |
شریک حیات | سلام بن مشکم القرظی کنانہ ابن الربیع ابو الحقیق (627ء) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم (نومبر 628ء–8 جون 632ء) |
والدین | والد: حیی بن اخطب (قبیلہ بنو نضیر سے تعلق) والدہ: برہ بنت سموال (قبیلہ بنو قریظہ سے تعلق) |
عملی زندگی | |
وجہ شہرت | امہات المؤمنین |
درستی - ترمیم ![]() |
صفیہ بنت حیی بن اخطب (عربی: صفية بنت حيي) (ولادت: 610ء– وفات: 670ء) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے ایک تھیں۔
ابتدائی زندگی
ان کا اصل نام زینب تھا۔ غزوۂ خیبر کے قیدیوں میں سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حصے میں آئی تھیں۔ آپ قبیلہ بنو نضیر کے سردار حی بن اخطب کی بیٹی تھیں۔ ان کی ماں بھی رئیس قریظہ کی بیٹی تھیں۔
ازدواجی زندگی
ان کی پہلی شادی مشکم القرظی سے ہوئی۔ اس سے طلاق کے بعد کنانہ بن ابی الحقیق کے نکاح میں آئیں جو جنگ خیبر میں قتل ہوا۔ حضرت صفیہ جنگ میں گرفتار ہو کر آئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آزاد کر کے نکاح کیا۔
انتقال
آپ کا انتقال 50ھ ( 670ء ) میں ہوا۔ آپ کو جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا۔[1]
حوالہ جات
- ↑ Al-Shati', 1971, p. 181
|
زمرہ جات:
- 601ء کی پیدائشیں
- 610ء کی پیدائشیں
- 661ء کی وفیات
- 670ء کی وفیات
- ازواج مطہرات
- ایشیائی جنگوں میں خواتین
- اہل بیت
- بنی نضیر
- جنت البقیع میں مدفون شخصیات
- حجازی یہود
- خانۂ نبوی
- سعودی عرب میں یہودی تاریخ
- صحابیات
- عرب کے یہودی قبائل کے یہود
- مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں شریک خواتین
- موضوعات اسلام اور یہودیت
- یہودیت سے اسلام قبول کرنے والی شخصیات
- قرون وسطی جنگ میں خواتین