مندرجات کا رخ کریں

باب:اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الاسلام ذروته الجهاد نجاهد او لتلفظنا الحياه دروه الدين جهاد في الصميم
بسم اللہ الرحمن الرحيم
بسم اللہ الرحمن الرحيم

باب اسلام

صفحہ سانچہ:Excerpt/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔
اسلام
اللہ کا خطاطی نام، اللہ مسلمانوں کا واحد خدا ہے
اللہ کا خطاطی نام، اللہ مسلمانوں کا واحد خدا ہے
اللہ کا خطاطی نام، اللہ مسلمانوں کا واحد خدا ہے

رہنما موجودہ: کوئی نہیں
اول خلیفہ: ابو بکر صدیق
آخر خلیفہ: عبد المجید ثانی (بمطابق اہل سنت)
بانی محمد بن عبد اللہ
مقام ابتدا مکہ، حجاز، غرب جزیرہ نما عرب۔
تاریخ ابتدا اوائل ساتویں صدی۔
ارکان شہادت ونماز وزکوۃ وصوم وحج
فرقے مُتفق علیہا: سنیت، شیعیت، اباضیت
غیر مُتفق علیہا: احمدیت، دروز، نصیریت اور قرآنیت
مقدس مقامات مسجد حرام، مکہ،  سعودی عرب
مسجد نبوی، مدینہ منورہ،  سعودی عرب
مسجد اقصیٰ، یروشلم،  فلسطین
قریبی عقائد والے مذاہب یہودیت، مسیحیت، مندائیت، بہائیت، سکھ مت
مذہبی خاندان ابراہیمی مذہب
پیروکاروں کی تعداد 1.8 بلین (2015ء) [1]
دنیا میں جنوب مشرقی ایشیا، وسط ایشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، بلاد البلقان اور باقی عالم میں مسلمان اقلیت ہیں۔

170PX

بسلسلہ مضامین:
اسلام

اسلام ایک توحیدی مذہب ہے جو اللہ کی طرف سے، محمد ﷺ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے انسانوں تک پہنچائی گئی آخری الہامی کتاب (قرآن مجيد) کی تعلیمات پر قائم ہے۔ یعنی دنیاوی اعتبار سے بھی اور دینی اعتبار سے بھی اسلام (اور مسلم نظریے کے مطابق گذشتہ ادیان کی اصلاح) کا آغاز، 610ء تا 632ء تک 23 سال پر محیط عرصے میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر اللہ کی طرف سے اترنے والے الہام (قرآن) سے ہوتا ہے۔ قرآن عربی زبان میں نازل ہوا (برائے وجہ : اللسان القرآن)[2] اور اسی زبان میں دنیا کی کل آبادی کا کوئی 24% حصہ یعنی لگ بھگ 1.6 تا 1.8 ارب افراد[3] اس کو پڑھتے ہیں؛ ان میں (مختلف ذرائع کے مطابق) قریباً 20 تا 30 کروڑ ہی وہ ہیں جن کی مادری زبان عربی ہے جبکہ 70 تا 80 کروڑ، غیر عرب یا عجمی[4] ہیں جن کی مادری زبان عربی کے سوا کوئی اور ہوتی ہے۔ متعدد شخصی ماخذ سے اپنی موجودہ شکل میں آنے والی دیگر الہامی کتابوں کے برعکس، بوسیلۂ وحی، فردِ واحد (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے منہ سے ادا ہوکر لکھی جانے والی کتاب اور اس کتاب پر عمل پیرا ہونے کی راہنمائی فراہم کرنے والی شریعت[2] ہی دو ایسے وسائل ہیں جن کو اسلام کی معلومات کا منبع قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام مسیحیت کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے،[5] جس کے پیروکاروں کا تخمینہ تعداد 1.9 بلین افراد یا زمین کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔[6][7][8] [9] اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا بڑا مذہب ہے اور پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے توقع ہے کہ اکیسویں صدی کے آخر تک یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔[10] 49 ممالک میں مسلمانوں کی آبادی کی اکثریت ہے۔[11]

زیادہ تر مسلمان دو فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ جن میں اہل سنت و جماعت (85-90%) ہیں [12] اور اہل تشیع (10-15%) ہیں۔ [13] تقریباً 13% مسلمان انڈونیشیا میں رہتے ہیں، جو سب سے بڑامسلم اکثریتی ملک ہے۔[14] 31% مسلمان جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں،[15] یہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعداد والا خطہ ہے۔ 20 % مسلمان مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں رہتے ہیں، جہاں یہ غالب مذہب ہے، [16] اور 15% سب صحارا افریقہ میں۔ [17] امریکہ، قفقاز، وسطی ایشیا، چین، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا، فلپائن اور روس میں بھی بڑی مسلم کمیونٹیاں آباد ہیں۔ [18][19] اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا بڑا مذہب ہے۔ [20]

منتخب مضمون

قرآن یا قرآن مجید (عربی میں القرآن الكريم) مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب ہے جو اللہ کا کلام ہے اور عربی زبان میں تقریباً 23 برس کے عرصے میں آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر نازل ہوئی۔ قرآن کے نازل ہونے کے عمل کو وحی نازل ہونا بھی کہا جاتا ہے اور یہ کتاب اللہ کے مقدس فرشتے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر نازل ہوئی۔ قرآن میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد پرانی کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے جس کا مواد تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود اس کا متن ایک جیسا ہے۔ اس کی ترتیب نزولی نہیں بلکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بتائی ہوئی ترتیب کے مطابق ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں اسے یکجا کیا گیا۔ اس کام کی قیادت حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کی۔قرآن کا سب سے پہلا ترجمہ حضرت سلمان فارسی رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ نے کیا۔ یہ سورۃ الفاتحہ کا عربی سے فارسی میں ترجمہ تھا۔ قرآن کو دنیا کی ایسی واحد کتاب کی بھی حیثیت حاصل ہے جو لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو زبانی یاد ہے۔ قرآن سابقہ الہامی کتابوں مثلاً انجیل، تورات اور زبور وغیرہ کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ ان الہامی کتابوں میں بےشمار تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔ مکمل مضمون

منتخب تصویر

پہلی چیچن جنگ کے دوران چیچن علیحدگی پسند لڑاکا دعا کرتے ہوئے۔
پہلی چیچن جنگ کے دوران چیچن علیحدگی پسند لڑاکا دعا کرتے ہوئے۔
تصویر: میکائیل

پہلی چیچن جنگ کے دوران چیچن علیحدگی پسند لڑاکا دعا کرتے ہوئے۔

اس ماہ

  • 15 مئی 2008ء کو پندرہ سابق-مسلمان مسیحیوں کو اسلام سے ارتداد کے الزام میں ایران کی حکومت نے قید میں ڈال دیا۔
  • 16 مئی 2007ء کو شہزادہ خالد الفیصل مکہ مکرمہ، سعودی عرب میں صوبہ مکہ کے نئے گورنر مقرر ہوئے۔
  • 23 مئی 2007 کو عرب لیگ نے دہشت گرد گروہ فتح الاسلام کی شدید الفاط میں مذمت کی انہوں نے مزید کہا کہ اس گروہ کا فلسطین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خبروں میں:

مخطُوطہ قرآن جامعہ برمنگھم. القرآن الكريم/سورة مريم اور القرآن الكريم/سورة طہ۔
مخطُوطہ قرآن جامعہ برمنگھم. القرآن الكريم/سورة مريم اور القرآن الكريم/سورة طہ۔
تازہ خبریں
ویکی اخبار باب اسلام
Read and edit Wikinews

زمرہ:اسلام

منتخب شخصیت

سلطان صلاح الدین یوسف بن ایوب ایوبی سلطنت ( کر دی ناوندی : سەلاحەدینی ئەییووبی / کر دی کرمانجی : Selahedînê Eyûbî) کے بانی تھے۔ وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ 1138ء میں موجودہ عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار بکر پر حکومت کی۔ صلاح الدین ایوبی کو بہادری، فیاضی، حسن خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ مسیحی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے جنہوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

Al-Musta'sim

ویکی منصوبے

منتخب اقتباس

مراد ہوف مین
میں ایسے مذہب کے متعلق جاننے کے لیے بڑا بے چین تھا کہ جس کے ماننے والوں نے اپنے وطن (الجزائر) کے لیے ایک ملین کی تعداد میں اپنی جانوں کو قربان کیا۔ اسلام کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے اور (مجھے) قرآن پڑھنے کے لیے عربی سیکھنے کی ضرورت تھی۔ وہ قرآن جو مجاہدین کو حوصلہ اور طاقت وجرات عطا کرتا ہے۔ اسی اسلام نے میری روحانی تسکین کی اور میری زندگی کو بہت زیادہ توازن، خود اعتمادی اور طمانیت عطا کی۔

مساجد


سلیمیہ مسجد (ترک: سلیمیہ جامع) ترکی کے شہر ادرنہ کی ایک مسجد ہے۔ یہ مسجد عثمانی سلطان سلیم دوم کے حکم پر تعمیر کی گئی اور اسے مشہور معمار سنان پاشا نے 1568ء سے 1574ء کے درمیان تعمیر کیا۔ اسے سنان پاشا کے فن کا عظیم ترین شاہکار اور اسلامی طرز تعمیر کا شاندار نمونہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مسجد کے مینار ترکی کے بلند ترین مینار ہیں جن کی بلندی 70.9 میٹر ہیں۔ یہ جامع مسجد ایک کلیہ (مسجد کے گرد شفا خانہ، مدرسہ، کتب خانہ اور حمام) کے مرکز میں قائم ہے جو ایک مدرسہ، دار الحدیث اور ایک آراستہ (دکانوں کی قطار) کے درمیان واقع ہے۔ اس میں ایک تاریخی شفا خانہ بھی واقع ہے جسے اب عجائب گھر بنا دیا گیا ہے۔ سنان نے مسجد کا طرز تعمیر ایسا رکھا کہ مسجد کے ہر کونے سے محراب صاف دکھائی دے۔ اس مسجد میں روایتی عثمانی طرز تعمیر کے حامل چار خوبصورت مینار بھی شامل ہیں جبکہ ایک عظیم گنبد پر اس پر موجود ہے۔ مسجد کے گرد کتب خانے، مدرسہ، حمام، لنگر خانہ، بازار، شفا خانہ اور ایک قبرستان بھی قائم کیا گیا تھا۔ مکمل مضمون

مسلمانوں کی عبادت گاہ کو مسجد کہتے ہیں۔لفظ 'مسجد' کا لغوی مطلب ہے ' سجدہ کرنے کی جگہ'۔ اردو سمیت مسلمانوں کی اکثر زبانوں میں یہی لفظ استعمال ہوتا ہے۔ یہ عربی الاصل لفظ ہے۔ انگریزی اور یورپی زبانوں میں اس کے لیے موسک (Mosque) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اگرچہ بعض مسلمان اب انگریزی اور دوسری یورپی زبانوں میں بھی 'مسجد' استعمال کرتے ہیں۔تاریخی طور پر یہ کئی حوالوں سے اہم ہیں مثلاً عبادت کرنے کے لیے، مسلمانوں کے اجتماع کے لیے، تعلیمی مقاصد کے لیے حتیٰ کہ مسلمانوں کے ابتدائی زمانے میں مسجدِ نبوی کو غیر ممالک سے آنے والے وفود سے ملاقات اور تبادلہ خیال کے لیے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ مساجد (مسجد کی جمع) سے مسلمانوں کی اولین جامعات (یونیورسٹیوں) نے بھی جنم لیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی طرزِ تعمیر بھی بنیادی طور پر مساجد سے فروغ پایا ہے۔

منتخب مواد

اسلام میں مرد و عورت: قرآن ؛ واضح الفاظ میں عورت کو مرد کے مساوی حقوق فراھم کرتا ہے؛ ترجمہ؛ اور عورتوں کے بھی معروف طریقے پر حقوق ہیں ویسے ہی جیسے ان پر ہیں (مردوں کے) البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے (قرآن 2:228)۔ قرآن کی اس آیت کے بعد اسلام میں عورت کے مرد کی طرح معاشرے کا متحرک جز ہونے کے بارے میں کوئی ابہام باقی نہیں رہ جاتا۔ عورتوں کو جو مشکلات موجودہ اسلامی ممالک میں درپیش ہیں ان کی وجہ قرآن یا اسلام کی تعلیمات میں نہیں بلکہ اسکی بنیادی وجہ بذات خود قرآن کی تعلیمات سے ہٹے ہوۓ معاشرے اور (دانستہ یا نادانستہ) مذہب میں مدغم کر کے پیروی کی جانے والی علاقائی ثقافت و رسومات میں ہے۔ تعلیم کی کمی نے اسلامی معاشرے کو علوم و فنون میں تو ناکارہ کیا، اس کمی سے قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے کا عمل بھی متاثر ہوا۔ مندرجہ بالا آیت میں مردوں کو ایک درجہ بلند حاصل ہونے سے عورت کا درجہ معاشری یا انسانی حقوق کے اعتبار سے کم ہونے کا مفہوم نہیں نکلتا، اس موضوع کی مزید وضاحت مکمل مضمون میں آجاۓ گی۔ مکمل مضمون

زمرہ جات

اسلامتاریخ اسلامبلحاظ براعظمبلحاظ ملکبلحاظ خطہبلحاظ مقامقرآنسنتسیرتحدیثفقہکتبادبمتونشاعریمعماریزمرہ:صحابہزمرہ:صحابیاتشخصیات

اسلام اور ۔ ۔ ۔

دیگر مذاہبسیاستغلامیمعاشرہجانورتشددرقص

آپ کیا کیا کرسکتے ہیں؟

آپ کیا کرسکتے ہیں؟
آپ کیا کرسکتے ہیں؟
  • اسلامی مضامین کے آخر میں {{باب|اسلام}} کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
  • اسلام سے متعلق مضامین تحریر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ آپ اسلام سے متعلق مضامین میں اضافہ کر کے بھی مدد کر سکتے ہیں۔
  • انگریزی ویکیپیڈیا سے اسلامی مضامین کا اردو میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ ابواب


خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔

قرآنقرآن کریم
قرآن

خطا: تصویر نا درست یا غیر موجود ہے۔

فقہ اسلامیفقہ اسلامی
فقہ اسلامی
تاریخ اسلامتاریخ اسلام
تاریخ اسلام
تصوفتصوف
تصوف
مذہبمذہب
مذہب
محمدﷺ قرآن حدیث فقہ اسلامی تاریخ اسلام تصوف مذہب

ویکیمیڈیا ساتھی منصوبے

اسلام اسلام اسلام اسلام اسلام اسلام اسلام
ویکی اخبار
آزاد متن خبریں
ویکی اقتباسات
مجموعہ اقتباسات متنوع
ویکی کتب
آزاد نصابی ودستی کتب
ویکی منبع
آزاد دارالکتب
وکشنری
لغت ومخزن
ویکیورسٹی
آزاد تعلیمی مواد ومصروفیات
العام
انبار مشترکہ ذرائع
باب کو تازہ کیجیے
  1. آخر اسلام کیوں دنیا کا تیزی سے ترقی پاتا ہوا مذہب ہے – Pew Research Center
  2. ^ ا ب Is the Qur'an for Arabs Only? By Abul A'la Mawdudi آن لائن موقع
  3. مسلم آبادی 1.6 ارب آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ dimension.ucsd.edu (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل) اور 1.82 ارب کا بیان
  4. Learning Arabic at Berkeley By Sonia S'hiri اسی کروڑ آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ ls.berkeley.edu (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  5. "Why Muslims are the world's fastest-growing religious group"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-12-29
  6. "آرکائیو کاپی"۔ 2020-06-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-07-18
  7. "Muslim Population by Country 2022"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-12-29
  8. "Muslims and Islam: Key findings in the U.S. and around the world"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-12-29
  9. "Why Muslims are the world's fastest-growing religious group"۔ مركز بيو للأبحاث۔ 23 اپریل 2015۔ 2017-03-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-05۔ The main reasons for Islam's growth ultimately involve simple demographics. To begin with, Muslims have more children than members of the seven other major religious groups analyzed in the study. Muslim women have an average of 2.9 children, significantly above the next-highest group (Christians at 2.6) and the average of all non-Muslims (2.2). In all major regions where there is a sizable Muslim population, Muslim fertility exceeds non-Muslim fertility.
  10. "Why Muslims are the world's fastest-growing religious group"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-12-29
  11. Washington Washington؛ Suite 800 Washington؛ DC 20036 USA202-419-4300 | Main202-419-4349 | Fax202-419-4372 | Media Inquiries (18 دسمبر 2012)۔ "The Global Religious Landscape"۔ Washington۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-02-22{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: عددی نام: مصنفین کی فہرست (link)
  12. نقص حوالہ: ٹیگ <ref>‎ درست نہیں ہے؛ اسلام Sunni-eb نامی حوالہ کے لیے کوئی مواد درج نہیں کیا گیا۔ (مزید معلومات کے لیے معاونت صفحہ دیکھیے)۔
  13. See
  14. "10 Countries With the Largest Muslim Populations, 2010 and 2050date=2015-04-02"۔ 2017-02-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-02-07
  15. Selva J. Raj (2013). [[[:سانچہ:كتب جوجل]] South Asian Religions: Tradition and Today] (بزبان انگریزی). Routledge. p. 193. ISBN:978-0-415-44851-2. {{حوالہ کتاب}}: |یوآرایل= پیرامیٹر کو جانچ لیجیے (help) and الوسيط |author1= مفقود (help)
  16. "Region: Middle East-North Africa"۔ Pew Research Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-22
  17. "Region: Sub-Saharan Africa"۔ Pew Research Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-22
  18. "Muslim Population by Country"۔ Pew Research Center۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-22 {{حوالہ ویب}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)
  19. "Islam in Russia"۔ 2019-01-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-07-18
  20. "No God But God"۔ U.S. News & World Report۔ 7 اپریل 2008۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-09-24۔ Islam is the youngest, the fastest growing, and in many ways the least complicated of the world's great monotheistic faiths. It is based on its own holy book, but it is also a direct descendant of Judaism and Christianity, incorporating some of the teachings of those religions—modifying some and rejecting others. {{حوالہ ویب}}: نامعلوم پیرامیٹر |deadurl= رد کیا گیا (معاونت)