سہلہ بنت سہیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سہلہ بنت سہيل
سهلہ بنت سُهَيْل بن عَمْرو بن عَبْد شَمْس بن عَبْد وُدّ بن نَصْر بن مَالِك بن حِسَل بن عامر بن لؤيّ بن غالب بن فِهْر
معلومات شخصیت
مقام پیدائش مکہ
شوہر ابو حذیفہ بن عتبہ
عبد اللہ بن الاسود
شمّاخ بن سعید بن قائف
عبدالرحمن بن عوف
اولاد محمد بن ابی حذیفہ
سلیط بن عبد اللہ بن الاسود
بُكير بن شماخ
سالم بن عبد الرّحمن بن عوف
رشتے دار ان کی والدہ : فاطمہ بنت عبد العزّى بن ابی قيس
بھائی : عبد اللہ بن سہیل
ابو جندل بن سہیل
ہند بنت سہیل
عتبہ بن سہیل
عملی زندگی
نسب القرشیہ العامریہ
اہم واقعات ہجرت حبشہ

سہلہ بنت سہيل بن عمرو القرشيہ بنی عامر بن لوی کی اولاد میں سے تھی ابتدائی صحابیات میں شامل ہیں۔

حبشہ کو ہجرت[ترمیم]

یہ زوجہ تھیں أبو حذيفہ بن عتبہ بن ربيعہ کی اعلانِ نبوت کے پانچویں سال رجب کے مہینے میں گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی جانب ہجرت کی۔ ان مہاجرین میں سہلہ بنت سہیل اور ابوحذیفہ بھی تھے حبشہ میں محمد بن ابوحذيفہ پیدا ہوئے۔[1]

شادیاں[ترمیم]

ابو حذیفہ کے بعد شماخ بن سعيد بن قائف بن الأوقص السلمی سے شادی کی ان سے عامر پیدا ہوئے،پھر عبد اللہ بن الاسود بن عمرو، جوبني مالك بن حسل سے تھے،ان سے سليط پیدا ہوئے، پھرعبد الرحمن بن عوف سے نکاح کیا جن سے سالم پیدا ہوئے،یہ سب محمد بن ابو حذيفہ کے ماں کی طرف سے بھائی تھے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. أسد الغابہ،مؤلف أبو الحسن عز الدين ابن الأثير ،ناشر: دار الفكر بيروت
  2. الإصابہ في تمييز الصحابہ المؤلف: أبو الفضل أحمد حجر العسقلانی،ناشر: دار الكتب العلميہ بيروت