مندرجات کا رخ کریں

فاطمہ زہرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فاطمہ بنت محمد
عربی: فاطمة
کنیت
القاب
  • الصدیقہ[1]
    (سچی)
  • المبارکہ[1]
    (مبارک)
  • الطاھرہ[1]
    (پاک)
  • الذکیہ[1]
    (عفیفہ/گناہ سے پاک)
  • الرضیہ[1]
    (اللہ کی رضا پر راضی)
  • البتول[1]
    (عفت والی/پاک)
  • الزہراء[1]
    (عالی شان/روشن)
  • سیدۃ النساء العالمین[4]
    (تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار)
خصوصیتمحمد بن عبد اللہ کی بیٹی
محمد بن عبد اللہ کی حیات میں5 قبل ہجرت – 11 ہجری
محمد بن عبد اللہ90 دن 11 ہجری
پیدائشجمعہ 20 جمادی الثانی 8 قبل ہجرت/ 24 جولائی 615ء
مقام پیدائشمکہ، حجازی[1]
قومیتحجازی عرب
والدمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم [1]
والدہخدیجہ بنت خویلد [1]
بھائیقاسم اور ابراہیم (سوتیلا)
بہنیںزینب، ام کلثوم اور رقیہ
شوہرعلی ابن ابی طالب
اولادبیٹے

بیٹیاں

وفات3 جمادی الثانی 11ھ/ 25 اگست 632ء مدت حیات : 17 سال 11 ماہ 12 یوم قمری
دیناسلام

فاطمہ بنت محمد بن عبد اللہ جن کا معروف نام فاطمۃ الزہراء ہے حضرت محمد بن عبد اللہ اور خدیجہ بنت خویلد کی بیٹی تھیں۔ تمام مسلمانوں کے نزدیک آپ ایک برگزیدہ ہستی ہیں۔۔[5] آپ کی ولادت 20 جمادی الثانی بروز جمعہ بعثت کے پانچویں سال میں مکہ میں ہوئی۔ آپ کی شادی علی ابن ابی طالب سے ہوئی جن سے آپ کے دو بیٹے حسن اور حسین اور دو بیٹیاں زینب اور ام کلثوم پیدا ہوئیں۔ آپ کی وفات اپنے والد حضرت محمد بن عبد اللہ کی وفات کے کچھ ماہ بعد 632ء میں ہوئی۔ آپ کے بہت سے القابات مشہور ہیں۔

زندگی
فہرست القابات فاطمہ زہرہ · اختلاف مالی فاطمہ و عباس با خلافت · واقعہ در و دیوار · خطبہ فدکیہ · وفات فاطمہ
قرآن میں
سورہ دہر · سورہ کوثر · آیت تطہیر · آیت مباہلہ · آیت نور
مقامات
مکہ میں: محلہ بنی‌ ہاشم · شعب ابی طالب · مدینہ میں: جنت البقیع · بیت‌الاحزان · درخت کنار · سقیفہ · مسجد نبوی  · شمال حجاز میں: فدک
افراد
خاندانمحمد · خدیجہ  · علی
فرزندحسن · حسین · زینب · ام‌ کلثوم · محسن
وفدفضہ نوبیہ · ام ایمن · اسماء  · سلمان
دیگرقنفذ · مغیرہ · عمر · ابوبکر
مرتبط
تسبیح فاطمہ · مصحف فاطمہ · لوح فاطمہ · واقعہ مباہلہ · ایام فاطمیہ

ولادت اور خاندان

فاطمۃ الزہرا کی تاریخ پیدائش کے بارے میں اختلافات موجود ہیں۔ مختلف روایات ان کی ولادت کو 608ء سے لے کر 615ء تک بتاتی ہیں۔[6] زیادہ مستند روایات یہ ہیں کہ آپ 20 جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال 615ء کو بروز جمعہ صبح صادق کے وقت مکہ میں پیدا ہوئیں۔۔[7] طبری نے بھی بعثت کا پانچواں سال لکھا ہے[8][9]

ایک روایت کے مطابق حضرت محمد بن عبد اللہ اکثر خاتونِ جنت کو سونگھ کرفرماتے کہ اس سے بہشت کی خوشبو آتی ہے کیونکہ یہ اس میوۂ جنت سے پیدا ہوئی ہے جو جبرائیل نے مجھے شبِ معراج کھلایا تھا۔[10][11][12]

اس بارے میں بھی اختلافات موجود ہیں کہ آپ حضرت محمد بن عبد اللہ کی اکلوتی بیٹی تھیں یا نہیں۔ اس بارے میں تین قسم کی روایات ہیں۔ ایک قسم وہ ہے جس میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی اور بہنیں تھیں جن کے نام زینب، رقیہ اور ام کلثوم تھا۔ دوسری قسم کی روایات کے مطابق یہ باقی بہنیں خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی پہلی شادی سے تھیں جو خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی محمد بن عبد اللہ سے شادی کے بعد ان کی بیٹیاں بنیں۔ تیسری قسم کی روایات کے مطابق یہ خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی بہن ہالہ کی بیٹیاں تھیں جو اپنے والدین (ابوالہند اور ہالہ) کے اختلافات کے بعد خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی زیرِ کفالت آئیں اور بعد میں حضرت محمد بن عبد اللہ کی بیٹیاں بن گئیں۔۔[13] لیکن قرآن میں محمد بن عبد اللہ کی بیٹیوں کے لیے جمع کا صیغہ آیا ہے۔[حوالہ درکار] آپ نے اپنی بہنوں کے نام پر بعد میں اپنی بیٹیوں کے نام بھی ام کلثوم اور زینب رکھے۔

آپ کی تربیت خاندانِ رسالت میں ہوئی جو حضرت محمد بن عبد اللہ، خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا، فاطمہ بنت اسد، ام سلمیٰ، ام الفضل (حضرت محمد بن عبد اللہ کے چچا عباس کی زوجہ)، ام ہانی (حضرت ابوطالب کی ہمشیرہ)، اسما بنت عمیس (زوجہ جعفرطیار)، صفیہ بنت حمزہ وغیرہ نے مختلف اوقات میں کی۔[14] خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے انتقال کے بعد حضرت محمد بن عبد اللہ نے ان کی تربیت و پرورش کے لیے فاطمہ بنت اسد کا انتخاب کیا۔ جب ان کا بھی انتقال ہو گیا تو اس وقت حضرت محمد بن عبد اللہ نے ام سلمیٰ کو ان کی تربیت کی ذمہ داری دی[15]

القاب اور کنیت

آپ کے مشہور القاب میں زہرا اور سیدۃ نساء العالمین (تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار) اور بتول ہیں۔ مشہور کنیت ام الائمہ، ام السبطین اور ام الحسنین ہیں۔ آپ کا مشہور ترین لقب سیدۃ نساء العالمین ایک مشہور حدیث کی وجہ سے پڑا جس میں حضرت محمد بن عبد اللہ نے ان کو بتایا کہ وہ دنیا اور آخرت میں عورتوں کی سیدہ ( سردار) ہیں۔۔[16] اس کے علاوہ خاتونِ جنت، الطاہرہ، الزکیہ، المرضیہ، السیدہ، سیدۃ نساء اھل الجنۃ، العذراء وغیرہ بھی القاب کے طور پر ملتے ہیں۔[17]

بچپن

حضرت فاطمہ الزہرا رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی ابتدائی تربیت خود رسول اللہ بن عبد اللہ اور حضرت خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے کی۔ اس کے علاوہ ان کی تربیت میں اولین مسلمان خواتین شامل رہیں۔ بچپن میں ہی ان کی والدہ حضرت خدیجہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا انتقال ہو گیا۔ انھوں نے اسلام کا ابتدائی زمانہ دیکھا اور وہ تمام تنگی برداشت کی جو رسول اللہ بن عبد اللہ نے ابتدائی زمانہ میں قریش کے ہاتھوں برداشت کی۔ ایک روایت کے مطابق ایک دفعہ حضرت محمد بن عبد اللہ کعبہ میں حالتِ سجدہ میں تھے جب ابوجہل اور اس کے ساتھیوں نے ان پر اونٹ کی اوجھڑی ڈال دی۔ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو خبر ملی تو آپ نے آ کر ان کی کمر پانی سے دھوئی حالانکہ آپ اس وقت کم سن تھیں۔ اس وقت آپ روتی تھیں تو حضرت محمد بن عبد اللہ ان کو کہتے جاتے تھے کہ اے جانِ پدر رو نہیں اللہ تیرے باپ کی مدد کرے گا۔[18]

ان کے بچپن ہی میں ہجرتِ مدینہ کا واقعہ ہوا۔ ربیع الاول میں 10 بعثت کو ہجرت ہوئی۔ مدینہ پہنچ کر حضرت محمد بن عبد اللہ نے زید بن حارثہ اور ابو رافع کو 500 درہم اور اونٹ دے کر مکہ سے حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا، حضرت فاطمہ بنت اسد، حضرت سودہ اور حضرت عائشہ کو بلوایا چنانچہ وہ کچھ دن بعد مدینہ پہنچ گئیں۔[19] بعض دیگر روایات کے مطابق انھیں حضرت علی علیہ السلام بعد میں لے کر آئے۔[20] 2 ہجری تک آپ حضرت فاطمہ بنت اسد کی زیرِ تربیت رہیں۔ 2ھ میں رسول اللہ نے حضرت ام سلمیٰ سے عقد کیا تو حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو ان کی تربیت میں دے دیا۔[19]

حضرت ام سلمیٰ نے فرمایا کہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو میرے سپرد کیا گیا۔ میں نے انھیں ادب سکھانا چاہا مگر خدا کی قسم فاطمہ تو مجھ سے زیادہ مؤدب تھیں اور تمام باتیں مجھ سے بہتر جانتی تھیں۔[21] رسول اللہ بن عبد اللہ ان سے بہت محبت کرتے تھے۔ عمران بن حصین کی روایت ہے کہ ایک دفعہ میں رسول اللہ کے ساتھ بیٹھا تھا کہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا جو ابھی کم سن تھیں تشریف لائیں۔ بھوک کی شدت سے ان کا رنگ متغیر ہو رہا تھا۔ آنحضرت نے دیکھا تو کہا کہ بیٹی ادھر آؤ۔ جب آپ قریب آئیں تو رسول اللہ بن عبد اللہ نے دعا فرمائی کہ اے بھوکوں کو سیر کرنے والے پروردگار، اے پستی کو بلندی عطا کرنے والے، فاطمہ کے بھوک کی شدت کو ختم فرما دے۔ اس دعا کے بعد حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے چہرے کی زردی مبدل بسرخی ہو گئی، چہرے پر خون دوڑنے لگا اور آپ ہشاش بشاش نظر آنے لگیں۔ خود حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ اس کے بعد مجھے پھر کبھی بھوک کی شدت نے پریشان نہیں کیا۔[9][22]

شادی

حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے شادی کی خواہش کئی لوگوں نے کی جن میں سے کچھ پر رسول اللہ نے غضب ناک ہو کر منہ پھیر لیا۔[23] طبقات ابن سعد وغیرہ کے مطابق حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اور بعد میں حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنے لیے خواستگاری کی تو دونوں کو حضور بن عبد اللہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ مجھے اس سلسلے میں وحیِ الٰہی کا انتظار ہے۔ کچھ عرصہ بعد حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اسی خواہش کا اظہار کیا تو حضور بن عبد اللہ نے قبول کر لیا اور کہا 'مرحباً و اھلاً۔۔[20][24][25][26][27] بعض روایات کے مطابق حضور بن عبد اللہ نے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے علی خدا کا حکم ہے کہ میں فاطمہ کی شادی تم سے کر دوں۔ کیا تمھیں منظور ہے۔ انھوں نے کہا ہاں چنانچہ شادی ہو گئی۔[28] یہی روایت صحاح میں عبد اللہ ابن مسعود، انس بن مالک اور حضرت ام سلمیٰ نے کی ہے۔ ایک اور روایت میں حضرت عبد اللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ رسول اللہ بن عبد اللہ نے فرمایا: اللہ نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں فاطمہ کا نکاح علی سے کردوں۔[29][30]
حضرت علی و فاطمہ کی شادی یکم ذی الحجہ 2ھ کو ہوئی۔[19] کچھ اور روایات کے مطابق امام محمد باقر و امام جعفر صادق سے مروی ہے کہ نکاح رمضان میں اور رخصتی اسی سال ذی الحجہ میں ہوئی۔[9]۔۔ شادی کے اخراجات کے لیے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنی زرہ 500 درہم میں بیچ دی۔[31] یہ رقم حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ کے حوالے کر دی جو حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا مہر قرار پایا۔ جبکہ بعض دیگر روایات میں مہر 480 درہم تھا۔[32]

جہیز

جہیز کے لیے رسول اللہ نے حضرت مقداد ابن اسود کو رقم دے کر اشیاء خریدنے کے لیے بھیجا اور حضرت سلمان فارسی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت بلال رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو مدد کے لیے ساتھ بھیجا۔[9] انھوں نے چیزیں لا کر حضور بن عبد اللہ کے سامنے رکھیں۔ اس وقت حضرت اسماء بنت عمیس بھی موجود تھیں۔ مختلف روایات میں جہیز کی فہرست میں ایک قمیص، ایک مقنع (یا خمار یعنی سر ڈھانکنے کے لیے کپڑا)، ایک سیاہ کمبل، کھجور کے پتوں سے بنا ہوا ایک بستر، موٹے ٹاٹ کے دو فرش، چار چھوٹے تکیے، ہاتھ کی چکی، کپڑے دھونے کے لیے تانبے کا ایک برتن، چمڑے کی مشک، پانی پینے کے لیے لکڑی کا ایک برتن(بادیہ)، کھجور کے پتوں کا ایک برتن جس پر مٹی پھیر دیتے ہیں، دو مٹی کے آبخورے، مٹی کی صراحی، زمین پر بچھانے کا ایک چمڑا، ایک سفید چادر اور ایک لوٹا شامل تھے۔ یہ مختصر جہیز دیکھ کر رسول اللہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور انھوں نے دعا کی کہ اے اللہ ان پر برکت نازل فرما جن کے اچھے سے اچھے برتن مٹی کے ہیں۔[33]۔[34]۔۔۔[35] یہ جہیز اسی رقم سے خریدا گیا تھا جو حضرت علی نے اپنی زرہ بیچ کر حاصل کی تھی۔[34]۔[36][37][38]

رخصتی

نکاح کے کچھ ماہ بعد یکم ذی الحجہ کو آپ کی رخصتی ہوئی۔ رخصتی کے جلوس میں حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا اشہب نامی ناقہ پر سوار ہوئیں جس کے ساربان حضرت سلمان فارسی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا تھے۔ ازواج مطہرات جلوس کے آگے آگے تھیں۔ بنی ھاشم ننگی تلواریں لیے جلوس کے ساتھ تھے۔ مسجد کا طواف کرنے کے بعد حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے گھر میں اتارا گیا۔ رسول اللہ بن عبد اللہ نے پانی منگوایا اس پر دعائیں دم کیں اور علی و فاطمہ کے سر بازؤوں اور سینے پر چھڑک کر دعا کی کہ اے اللہ انھیں اور ان کی اولاد کو شیطان الرجیم سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔[39] ازواج مطہرات نے جلوس کے آگے رجز پڑھے۔ رسول اللہ بن عبد اللہ نے خاندان عبد المطلب اور مہاجرین و انصار کی خواتین کو کہا کہ رجز پڑھیں خدا کی حمد و تکبیر کہیں اور کوئی ایسی بات نہ کہیں اور کریں جس سے خدا ناراض ہوتا ہو۔ بالترتیب ام سلمیٰ، عائشہ اور حفصہ نے رجز پڑھے۔ ازواج مطہرات نے جو رجز پڑھے نیچے درج ہیں:

حضرت فاطمہ کی شادی میں ازواج مطہرات کے رجز[20]۔۔۔[40][41]
حضرت ام سلمیٰ کا رجز

اے پڑوسنو چلو اللہ کی مدد تمھارے ساتھ ہے اور ہر حال میں اس کا شکر ادا کرو۔ اور جن پریشانیوں اور مصیبتوں کو دور کرکے اللہ نے احسان فرمایا ہے اسے یاد کرو۔ آسمانوں کے پروردگار نے ہمیں کفر کی تاریکیوں سے نکالا اور ہر طرح کا عیش و آرام دیا۔ اے پڑوسنو۔ چلو سیدۂ زنانِ عالم کے ساتھ جن پر ان کی پھوپھیاں اور خالائیں نثار ہوں۔ اے عالی مرتبت پیغمبر کی بیٹی جسے اللہ نے وحی اور رسالت کے ذریعے سے تمام لوگوں پر فضیلت دی

حضرت عائشہ کا رجز اے عورتو چادر اوڑھ لو اور یاد رکھو کہ یہ چیز مجمع میں اچھی سمجھی جاتی ہے۔

یاد رکھو اس پروردگار کو جس نے اپنے دوسرے شکر گزار بندوں کے ساتھ ہمیں بھی اپنے دینِ حق کے لیے مخصوص فرمایا۔ اللہ کی حمد اس کے فضل و کرم پر اور شکر ہے اس کا جو عزت و قدرت والا ہے۔ فاطمہ زہرا کو ساتھ لے کے چلو کہ اللہ نے ان کے ذکر کو بلند کیا ہے اور ان کے لیے ایک ایسے پاک و پاکیزہ مرد کو مخصوص کیا ہے جو ان ہی کے خاندان سے ہے

حضرت حفصہ کا رجز اے فاطمہ تم عالم انسانیت کی تمام عورتوں سے بہتر ہو۔ تمھارا چہرہ چاند کی مثل ہے۔

تمھیں اللہ نے تمام دنیا پر فضیلت دی ہے۔ اس شخص کی فضیلت کے ساتھ جس کا فضل و شرف سورہ زمر کی آیتوں میں مذکور ہے۔ اللہ نے تمھاری تزویج ایک صاحب فضائل و مناقب نوجوان سے کی ہے یعنی علی سے جو تمام لوگوں سے بہتر ہے۔ پس اے میری پروسنو۔ فاطمہ کو لے کر چلو کیونکہ یہ ایک بڑی شان والے باپ کی عزت مآب بیٹی ہے

شادی کے بعد

آپ کی شادی کے بعد زنانِ قریش انھیں طعنے دیتی تھیں کہ ان کی شادی ایک فقیر (غریب) سے کردی گئی ہے۔ جس پر انھوں نے رسالت مآب سے شکایت کی تو اس پر رسول اللہ بن عبد اللہ نے حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کا ہاتھ پکڑا اور تسلی دی کہ اے فاطمہ ایسا نہیں ہے بلکہ میں نے تیری شادی ایک ایسے شخص سے کی ہے جو اسلام میں سب سے اول، علم میں سب سے اکمل اور حلم میں سب سے افضل ہے۔ کیا تمھیں نہیں معلوم کہ علی میرا بھائی ہے دنیا اور آخرت میں؟۔ یہ سن کر حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا ہنسنے لگیں اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ میں اس پر راضی اور خوش ہوں۔[36]۔[42]
شادی کے بعد آپ کی زندگی طبقۂ نسواں کے لیے ایک مثال ہے۔[43] آپ گھر کا تمام کام خود کرتی تھیں مگر کبھی حرفِ شکایت زبان پر نہیں آیا نہ ہی کوئی مددگار یا کنیز کا تقاضا کیا۔ 7ھ میں رسول اللہ بن عبد اللہ نے ایک کنیز عنایت کی جو حضرت فضہ کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کے ساتھ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے باریاں مقرر کی تھیں یعنی ایک دن وہ کام کرتی تھیں اور ایک دن حضرت فضہ کام کرتی تھیں۔[43]۔[44][45] ایک دفعہ رسول اللہ بن عبد اللہ ان کے گھر تشریف لائے اور دیکھا کہ آپ بچے کو گود میں لیے چکی پیس رہی ہیں۔ رسول اللہ بن عبد اللہ نے فرمایا کہ ایک کام فضہ کے حوالے کر دو۔ آپ نے جواب دیا کہ بابا جان آج فضہ کی باری کا دن نہیں ہے۔[36]
آپ کے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے بھی مثالی تعلقات تھے۔ کبھی ان سے کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا۔ ایک دفعہ حضرت فاطمہ بیمار پڑیں تو حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے پوچھا کہ کچھ کھانے کو دل چاہتا ہو تو بتاؤ۔ آپ نے کہا کہ میرے پدر بزرگوار نے تاکید کی ہے کہ میں آپ سے کسی چیز کا سوال نہ کروں، ممکن ہے کہ آپ اس کو پورا نہ کرسکیں اور آپ کو رنج ہو۔ اس لیے میں کچھ نہیں کہتی۔ حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے جب قسم دی تو انار کا ذکر کیا۔[46]
آپ نے کئی جنگیں دیکھیں جن میں حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے نمایاں کردار ادا کیا مگر کبھی یہ نہیں چاہا کہ وہ جنگ میں شریک نہ ہوں اور بچے رہیں۔ اس کے علاوہ جنگ احد میں حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا نے سولہ زخم کھائے اور رسول اللہ بن عبد اللہ کا چہرہ مبارک بھی زخمی ہوا مگر آپ نے کسی خوف و ہراس کا مظاہرہ نہیں کیا اور مرہم پٹی، علاج اور تلواروں کی صفائی کے فرائض سر انجام دیے۔[45]

اولاد

اللہ نے آپ کو دو بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا۔ دو بیٹے حضرت حسن بن علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت حسین بن علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور بیٹیاں زینب بنت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا و ام کلثوم بنت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہا تھیں۔ ان کے دونوں بیٹوں کو رسول اللہ بن عبد اللہ اپنا بیٹا کہتے تھے اور بہت پیار کرتے تھے۔ اور فرمایا تھا کہ حسن اور حسین جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔ ان کے نام بھی حضرت محمد بن عبد اللہ نے خود رکھے تھے۔

داغ بے پدری

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر مشہور روایت کے مطابق 29/سال کی تھی کہ جناب رسالت پناہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رحلت فرمائی، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب ترین اولاد تھیں اور اب صرف وہی باقی رہ گئی تھیں، اس لیے ان کوصدمہ بھی اوروں سے زیادہ ہوا، وفات سے پہلے ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کوبلابھیجا، تشریف لائیں توان سے کچھ کان میں باتیں کیں، وہ رونے لگیں؛ پھربلاکر کچھ کان میں کہا توہنس پڑیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دریافت کیا توکہا، پہلی دفعہ آپ نے فرمایا کہ میں اسی مرض میں انتقال کروں گا، جب میں رونے لگی توفرمایا کہ میرے خاندان میں سب سے پہلے تمھیں مجھ سے آکرملوگی توہنسنے لگی۔ [47] وفات سے پہلے جب بار بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم پرغشی طاری ہوئی تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا یہ دیکھ کربولیں: وَاكَرْبَ أَبَاهُ ہائے میرے باپ کی بے چینی! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارا باپ آج کے بعد بے چین نہ ہوگا۔ [48] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا توحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا پرایک مصیب ٹوٹ پڑی، اسدالغابہ میں لکھا ہے کہ جب تک زندہ رہیں کبھی تبسم نہیں فرمایا [49] بخاری میں لکھا ہے کہ جب صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نعش مبارک کودفن کرکے واپس آئے توحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا تم کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرخاک ڈالتے اچھا معلوم ہوا؟۔ [50] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد میراث کا مسئلہ پیش ہوا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ، ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنھن، یہ تمام بزرگ میراث کے مدعی تھے، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بھی ایک قائم مقام موجود تھا، چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جائداد خالصہ جائداد تھی اور اس میں قانونِ وراثت جاری نہیں ہو سکتا تھا، اس لیے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعزہ کواپنے اعزہ سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں؛ لیکن دقت یہ ہے کہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ انبیا جومتروکہ چھوڑتے ہیں وہ کل کا کل صدقہ ہوتا ہے اور اس میں وراثت جاری نہیں ہوتی اس بناپر میں اس جائداد کوکیونکر تقسیم کرسکتا ہوں؛ البتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اہلِ بیت جس حد تک اس سے فائدہ اُٹھاتے تھے اب بھی اٹھاسکتے ہیں، صحیح بخاری میں لکھا ہے کہ اس گفتگو سے کوحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کوسخت قلق ہوا اور وہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اس قدر ناراض ہوئیں کہ آخر وقت تک ان سے گفتگو نہیں کی [51] طبقات ابن سعد میں ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بعد کوحضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے راضی ہو گئی تھیں۔ [52]

واقعہ مباہلہ

:مباہلہ

مباہلہ ایک مشہور واقعہ ہے اور ان چند واقعات میں سے ایک ہے جس میں حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو جنگ کے علاوہ گھر سے نکلنا پڑا۔ نجران کے مسیحی جب محمد بن عبد اللہ سے ملنے آئے اور بحث کی کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ کے بیٹے ہیں اور کسی طرح نہ مانے تو اللہ نے قرآن میں درج ذیل آیت نازل کی:

اے پیغمبر! علم کے آجانے کے بعد جو لوگ تم سے کٹ حجتی کریں ان سے کہہ دیجئے کہ آؤ ہم لوگ اپنے اپنے فرزند، اپنی اپنی عورتوں اور اپنے اپنے نفسوں کو بلائیں اور پھر خدا کی بارگاہ میں دعا کریں اور جھوٹوں پر خدا کی لعنت قرار دیں۔ سورۃ آل عمران آیۃ 61

اس کے بعد مباہلہ کا فیصلہ ہوا کہ مسیحی اپنے برگزیدہ لوگوں کو لائیں گے اور رسول اللہ بن عبد اللہ آیۂ مباہلہ پر عمل کریں گے اور اسی طریقہ سے فیصلہ ہوگا۔ اگلی صبح رسول اللہ بن عبد اللہ اپنے ساتھ حضرت حسن رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت حسین رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو چادر میں لپیٹے ہوئے حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کو لیے ہوئے آئے۔ ان لوگوں کو دیکھتے ہی مسیحی مغلوب ہو گئے اور ان کے سردار نے کہا کہ میں ایسے چہرے دیکھ رہا ہوں کہ اگر خدا سے بد دعا کریں تو روئے زمین پر ایک بھی مسیحی سلامت نہ رہ جائے گا۔۔۔۔[53][54][55][56]

محمد بن عبد اللہ کی وفات

  • حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ:
مرض الموت میں رسول اللہ بن عبد اللہ نے فاطمہ کو نزدیک بلا کر ان کے کان میں کچھ کہا جس پر وہ رونے لگیں۔اس کے بعد آپ نے پھر سرگوشی کی تو آپ مسکرانے لگیں۔ حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے سبب پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ پہلے میرے بابا نے اپنی موت کی خبر دی تو میں رونے لگی۔ اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میں ان سے جاملوں گی تو میں مسکرانے لگی۔[57]۔[58]۔[33]۔

ایک اور روایت میں یحیٰ بن جعدہ سے مروی ہے کہ حضور بن عبد اللہ نے حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ سال میں صرف ایک مرتبہ قرآن مجھے دکھایا جاتا تھا۔ مگر اس دفعہ دو مرتبہ دکھایا گیا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ میری موت قریب ہے۔ میرے اہل میں سے تم مجھے سب سے پہلے آ کر ملو گی۔[59] یہ سن کر آپ غمگین ہوئیں تو رسول اللہ نے فرمایا کہ کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ تم زنان اہلِ جنت کی سردار ہو؟ یہ سن کر آپ مسکرانے لگیں[60][61]

آپ کے والد رسول اللہ بن عبد اللہ کی وفات ایک عظیم سانحہ تھا۔ اس نے حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کی زندگی تبدیل کر دی۔ آپ شب و روز گریہ کیا کرتی تھی۔ رسول اللہ بن عبد اللہ کی میراث میں سے بھی انھیں بوجوہ کچھ نہ مل سکا جس سے مالی پریشانیاں بھی ہوئیں۔ مسئلہ فدک و خلافت بھی پیش آیا۔ اہلِ مدینہ ان کے رونے سے تنگ آئے تو حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے ان کے لیے مدینہ سے کچھ فاصلے پر بندوبست کیا تاکہ وہ وہاں گریہ و زاری کیا کریں۔ اس جگہ کا نام بیت الحزن مشہور ہو گیا۔ اپنے والد کی وفات کے بعد آپ نے مرثیہ کہا جس کا ایک شعر کا ترجمہ ہے کہ 'اے ابا جان آپ کے بعد مجھ پر ایسی مصیبتیں پڑیں کہ اگر وہ دنوں پر پڑتیں تو وہ تاریک راتوں میں تبدیل ہو جاتے'۔۔۔[62][63] اس دوران مسئلہ فدک بھی پیش آیا جس کا تذکرہ بعد میں آئے گا۔

وفات

حضرت محمد بن عبد اللہ کی وفات کے کچھ ماہ بعد آپ کی وفات ہوئی۔ اس کی تاریخ 3 جمادی الثانی 11ھ ہے۔ آپ کی وفات کی وجوہات میں تاریخی اختلافات ہیں جن کا تذکرہ الگ سے کیا جائے گا۔ آپ کی وفات کے متعلق بہت سی روایتیں ہیں لیکن صحیح بات وہی ہے جو زہری کے طریق سے عروہ سے بحوالہ حضرت عائشہ سے بیان ہوئی ہے کہ حضرت فاطمہ رسول اللہ کے بعد چھ ماہ تک زندہ رہیں۔ آپ کی وفات بروز منگل 3 رمضان المبارک گیارہ ہجری میں ہوئی۔ جب آپ کی وفات کا وقت آیا تو آپ نے اسماء بنت عمیس (زوجہ ابو بکر صدیق) کو وصیت کی کہ وہ انھیں غسل دیں۔ پس انھوں نے اور علی المرتضی اور سلمی ام رافع نے آپ کو غسل دیا اور بعض کا قول ہے کہ ل عباس بن عبد المطلب بھی ان میں شامل تھے۔ یہ جو روایت بیان کی جاتی ہے کہ فاطمہ نے اپنی وفات سے قبل غسل کر لیا تھا اور وصیت کی کہ ان کو بعد میں غسل نہ دیا جائے یہ روایت ضعیف ہے جس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ بعض روایت کے مطابق آپ کی نماز جنازہ آپ کے خاوند علی نے پڑھائی اور بعض کا قول ہے کہ عباس بن عبد المطلب نے پڑھائی اور بعض کا قول ہے کہ ابو بکر صدیق نے پڑھائی۔ اس وقت آپ کی عمر کیا تھی اس میں بھی اختلاف ہے۔ بعض کے نزدیک ستائیس بعض اٹھائیس بعض انتیس بعض تیس اور بعض پینتیس سال عمر بتاتے ہیں اور یہ مستعد ہے اور اس سے قبل کے قول اقرب ہیں۔ آپ جنت البقیع میں مدفون ہیں جہاں پر ایک روضہ بھی بنا ہوا تھا جسے سعودی حکومت نے 8 شوال 1344ھ کو ڈھا دیا۔[55]

احادیث میں فضائل

  • حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ بن عبد اللہ نے فرمایا کہ ایک فرشتہ جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا اس نے اپنے پروردگار سے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے حاضر ہو اور یہ خوشخبری دے کہ فاطمہ اہلِ جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہے اور حسن و حسین جنت کے تمام جوانوں کے سردار ہیں۔[64][65][66][67][68]
  • حضرت مسور بن مخرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ بن عبد اللہ نے فرمایا: فاطمہ میری جان کا حصہ ہے پس جس نے اسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔۔۔۔۔[69][70][71][72][73]
  • حضرت عبد اللہ بن زبیر بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ بن عبد اللہ نے فرمایا: بے شک فاطمہ میری جان کا حصہ ہے۔ اسے تکلیف دینے والی چیز مجھے تکلیف دیتی ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔[74][75][76][77]
  • حضرت ابو حنظلہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ بن عبد اللہ نے فرمایا: بے شک فاطمہ میری جان کا حصہ ہے۔ جس نے اسے ستایا اس نے مجھے ستایا۔[78][79][80][81]
  • حضور بن عبد اللہ کے آزاد کردہ غلام حضرت ثوبان نے فرمایا کہ حضور بن عبد اللہ جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنے اہل و عیال میں سے سب کے بعد جس سے گفتگو فرما کر سفر پر روانہ ہوتے وہ حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا ہوتیں اور سفر سے واپسی پر سب سے پہلے جس کے پاس تشریف لاتے وہ بھی حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا ہوتیں۔۔۔[82][83][84]
  • ایک اور مشہور حدیث (جو حدیث کساء کے نام سے معروف ہے) کے مطابق حضور بن عبد اللہ نے ایک یمنی چادر کے نیچے حضرت فاطمہ، حضرت علی و حسن و حسین کو اکٹھا کیا اور فرمایا کہ بے شک اللہ چاہتا ہے کہ اے میرے اہل بیت تجھ سے رجس کو دور کرے اور ایسے پاک کرے جیسا پاک کرنے کا حق ہے۔[85][86][87][88][89]

مسئلہ فدک

فدک ایک باغ تھا جو جنگ خیبر کے وقت محمد بن عبد اللہ کو ہبہ کیا گیا اور اس کے لیے مسلمانوں نے جنگ نہیں کی۔[90] شرعی لحاظ سے اسے مال فئی میں شامل کیا جاتا ہے یعنی ایسی جائداد جس کے لیے مسلمانوں نے اونٹ اور گھوڑے نہیں دوڑائے اور جنگ نہیں کی۔[91][92] اہل سنت کے بعض اور اہل تشیع کے اکثر علما اسے محمد بن عبد اللہ کی جائداد مانتے ہیں۔[93][94][95][96][97][98][99] لیکن ابن تیمیہ نے اس سے انکار کیا ہے۔[100][1]
صحیح مسلم میں ابوسعدی الخدری اور عبد اللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ محمد بن عبد اللہ نے اپنی زندگی ہی میں فدک حضرت فاطمہ کو اس وقت ہبہ کر دیا جب سورہ حشر کی آیت 7 نازل ہوئی۔[101] دیگر تفاسیر میں سورہ حشر کی آیت 7 کی ذیل میں لکھا ہے کہ اس آیت کے نزول کے بعد محمد بن عبد اللہ نے فدک فاطمہ الزہراء کو ہبہ کر دیا۔[102][103] شاہ عبد العزیز نے فتاویٰ عزیزیہ میں اس بات کا اقرار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فاطمہ الزہراء کو فدک سے محروم کرنا درست نہیں ہے۔[104] تاہم شاہ ولی اللہ اور ابن تیمیہ نے اس بات سے انکار کیا ہے۔[100][105]
صحیح البخاری میں عائشہ بنت ابوبکر سے روایت ہے کہ محمد بن عبد اللہ کی وفات کے بعد فدک کی ملکیت پر فاطمہ الزہراء اور ابوبکر میں اختلافات پیدا ہوئے۔ فاطمہ زہرا نے فدک پر اپنا حق ملکیت سمجھا جبکہ ابوبکر نے فیصلہ دیا کہ چونکہ انبیا کی وراثت نہیں ہوتی اس لیے فدک حکومت کی ملکیت میں جائے گا۔ اس پر فاطمہ، ابوبکر سے ناراض ہو گئیں اور اپنی وفات تک ان سے کلام نہیں کیا۔ یہاں تک کہ ان کی وفات کے بعد رات کو جنازہ پڑھایا گیا جس کے بارے میں ابوبکر کو خبر نہ کی گئی۔[106][107][108][109][110]

اہل سنت کی کچھ روایات کے مطابق حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے بعد میں حضرت فاطمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے صلح کی کوشش جاری رکھی یہاں تک کہ وہ ان سے ناراض نہ رہیں۔[111]

اس سلسلے میں اہل سنت اور اہل تشیع میں اختلاف ہے۔ اہل سنت کے مطابق حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ فیصلہ ایک حدیث کی بنیاد پر دیا جس کے مطابق محمد بن عبد اللہ نے فرمایا کہ انبیا کے وارث نہیں ہوتے اور جو کچھ وہ چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہوتا ہے۔ جبکہ اہل تشیع کے مطابق یہ حدیث حضرت ابوبکر رضی ﷲ تعالیٰ عنہا کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی اور یہ فیصلہ درست نہیں تھا کیونکہ قرآن کی کچھ آیات میں انبیا کی وراثت کا ذکر ہے۔ اہل سنت اور اہل تشیع میں ایک اختلاف یہ بھی ہے کہ اہل سنت کے مطابق وفات تک فاطمہ ابوبکر سے ناراض نہ تھیں اور صلح ہو چکی تھی[112] جبکہ اہل تشیع کے مطابق وہ وفات تک ناراض تھیں اور انھوں نے وصیت کی تھی کہ وہ ان کے جنازے میں شریک نہ ہوں۔[113]
بیہقی[111] کے مطابق صلح ہوئی لیکن امام بخاری اور ابن ابی قیتبہ کے مطابق صلح نہ ہوئی اور فاطمہ نے تا زندگی ابوبکر و عمر سے کلام نہ کیا۔ جبکہ ابن ابی قیتبہ کے مطابق صلح کی کوششوں کے دوران میں فاطمہ نے ان دونوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میں تا زندگی نماز کے بعد تم دونوں پر بددعا کرتی رہوں گی۔[114][115][2]

وفات میں اختلافات

آپ کی وفات کے بارے میں مؤرخین اور نتیجتاً اہل تشیع، اہل سنت و اہل حدیث میں شدید اختلافات ہیں۔ اس لیے یہاں انہی واقعات کا تذکرہ کیا جائے گا جو مختلف تواریخ میں لکھے ہوئے ہیں۔[3]

تواریخ میں ہے کہ حضور بن عبد اللہ کی وفات کے بعد کچھ لوگوں نے بشمول حضرت علی کے بیعت نہیں کی۔ حضرت علی گوشہ نشین ہو گئے اس پر حضرت عمر آگ اور لکڑیاں لے آئے اور کہا کہ گھر سے نکلو ورنہ ہم آگ لگا دیں گے۔ حضرت فاطمہ نے کہا کہ اس گھر میں حضور بن عبد اللہ کے نواسے حسنین موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہونے دیں۔[116][117][118][119][120][121]

حضرت علی کے باہر نہ آنے پر گھر کو آگ لگا دی گئی۔ حضرت فاطمہ دوڑ کر دروازہ کے قریب آئیں اور کہا کہ ابھی تو میرے باپ کا کفن میلا نہ ہوا۔ یہ تم کیا کر رہے ہو۔ اس پر ان پر دروازہ گرا دیا اسی ضرب سے حضرت فاطمہ شہید ہوئیں۔[122] کچھ روایات کے مطابق ان کے بطن میں محسن شہید ہوئے۔ ایک گروہ یہ کہتا ہے کہ محسن کا ذکر کسی معتبر تاریخ میں نہیں اس لیے اس بات کو نہ ماننا چائیے۔ لیکن کچھ کتابوں میں یہ ذکر موجود ہے۔[123]

لوگ جب گھر میں گھسے تو حضرت فاطمہ نے کہا کہ خدا کی قسم گھرسے نکل جاؤ ورنہ سر کے بال کھول دوں گی اور خدا کی بارگاہ میں سخت فریاد کروں گی۔[124]

اس مکمل واقعہ کی روایت بشمول آگ لگانا اور دروازہ گرانے کے ابن قیتبہ، ابوالفداء، ابن عبد ربہ وغیرہ نے بھی کی ہے۔[125][126][127][128]

علامہ شبلی نعمانی نے ان واقعات کی صحت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روایت کے مطابق اس واقعہ سے انکار کی کوئی وجہ نہیں اور حضرت عمر کی تندی اور تیز مزاجی سے یہ حرکت کچھ بعید نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس نازک وقت میں حضرت عمر نے تیزی اور سرگرمی کے ساتھ جو کارروائیاں کیں ان میں گو بعض بے اعتدالیاں پائی جاتی ہیں لیکن یاد رکھنا چائیے کہ انہی بے اعتدالیوں نے اٹھتے ہوئے فتنوں کو دبا دیا۔ بعض بنو ہاشم کی سازشیں اگر قائم رہتیں تو اسی وقت جماعت اسلامی کا شیرازہ بکھر جاتا اور وہی خانہ جنگیاں برپا ہو جاتیں تو آگے جا کر حضرت علی اور معاویہ بن ابی سفیان کے دور میں پیدا ہوئیں۔۔۔[129]

شاہ عبد العزیز نے لکھا ہے کہ یہ قصہ افترا ہے اور اس کی کچھ اصل نہیں اگر جلانے کی دھمکی دی گئی تھی تو اس کا مقصد صرف ڈرانا تھا کیونکہ ایسے لوگ اس گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے جو حضرت ابوبکر کی خلافت لوٹ پوٹ کرنے کے واسطے صلاح و مشورہ کرتے تھے۔ یہ فعل حضرت عمر سے مطابق فعل معصوم وقوع میں آیا (کیونکہ حضور بن عبد اللہ نے بھی ترک نماز کرنے والوں کے گھر کو آگ سے پھونکنے کی دھمکی دی تھی) اس لیے طعن کیوں ہو۔[130]

3 جمادی الاخر 11ھ کو انتقال ہوا اور صحیحین کے مطابق بوجہ حضرت فاطمہ کی وصیت کے انھیں رات کے وقت دفنایا گیا۔[57]۔[131] جنازے میں حضرت علی، حضرت حسن و حسین، حضرت عقیل ابن ابی طالب، حضرت سلمان فارسی، حضرت ابوذر غفاری، حضرت مقداد ابن اسود، حضرت عمار ابن یاسر اور حضرت بریدہ شریک تھے۔۔[132] دیگر روایات میں حضرت حذیفہ یمانی، حضرت عباس، حضرت فضل، حضرت عبد اللہ ابن مسعود کا ذکر ہے۔ حضرت عبد اللہ ابن زبیر کا ذکر بھی آتا ہے۔۔[133] صحیح بخاری میں درج ہے کہ حضرت فاطمہ نے وصیت کی تھی کہ ابوبکر و عمر ان کے جنازے میں شریک نہ ہوں۔[134] کچھ اور جگہ آتا ہے کہ حضرت فاطمہ نے فرمایا کہ ان میں سے کوئی جنازے میں نہ آئے جن سے میں ناراض ہوں۔[135][136]

اکثر اور مشہور روایات کے مطابق جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔[137] چالیس دیگر قبریں بھی بنائی گئیں تاکہ اصل قبر کا پتہ نہ چل سکے۔[138] ) جبکہ کچھ روایات کے مطابق گھر میں دفن ہوئیں۔ جب عمر ابن عبد العزیز نے مسجد نبوی کی توسیع کی تو گھر مسجد میں شامل ہو گیا۔[36]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ Sharif al-Qarashi, Bāqir. The Life of Fatima az-Zahra (sa)۔ Trans. Jāsim al-Rasheed. Qum, Iran: Ansariyan Publications, n.d. Print. Pgs. 37-41
  2. Al-Istee’ab, vol.2 Pg. 752
  3. Usd al-Ghabah, vol.5 Pg. 520
  4. "The Ka'aba, The House Of Allah | Story of the Holy Ka'aba | Books on Islam and Muslims"۔ Al-Islam.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2014 
  5. انسائکلوپیڈیا آف اسلام
  6. انسائکلوپیڈیا بریٹانیکا
  7. مودۃ القربیِ از سید علی ابن شہاب ہمدانی صفحہ 63
  8. دلائل الامامت از محمد بن جریر الطبری
  9. ^ ا ب پ ت بحار الانوار از علامہ باقر مجلسی
  10. روضۃ الصفاء از محمد ابن خاوند شاہ
  11. وسیلۃ النجات از مولوی مبین الحنفی فرنگی محلی
  12. روضۃ الاحباب از جمال الدین محدث
  13. مرجاء الانس از علامہ معتمد بدخشانی
  14. مدارج النبوۃ
  15. سوانح فاطمۃ الزہرا از مضفر علی خان، الہ آباد، 1968ء
  16. "صحیح البخاری 4:56:819"۔ 05 دسمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2009 
  17. سیرت فاطمہ الزہراء از سلطان مرزا دہلوی
  18. سیرت النبی از علامہ شبلی نعمانی صفحہ 186
  19. ^ ا ب پ چودہ ستارے از علامہ ذیشان حیدر جوادی
  20. ^ ا ب پ سیرت فاطمہ الزہرا از سلطان مرزا دہلوی
  21. دلائل الامامۃ از محمد ابن جریر الطبری
  22. الخرائج والجرائح از قطب الدین راوندی 573ھ
  23. کنز العمال جلد 7 صفحہ 113
  24. طبقات ابن سعد جلد 8 صفحہ 11 و 12
  25. البدایۃ والنہایۃ از ابن کثیر
  26. تاریخ الخمیس از حسین دیار بکری جلد اول صفحہ 407 و 408
  27. اسد الغابہ از ابن اثیر الجزری طبع بیروت
  28. ریاض النظرۃ از محب الدین طبری جلد 2 صفحہ 184 طبع مصر
  29. المعجم الکبیر از طبرانی 10:156
  30. تذکرۃ الخواص از ابن جوزی (روایت از حضرت عبد اللہ بن بریدہ)
  31. مناقب ابن شہر آشوب جلد 4 صفحہ 14
  32. الستیعاب از حافظ ابن عبد البر
  33. ^ ا ب مسند احمد بن حنبل
  34. ^ ا ب المستدرک الحاکم
  35. سنن نسائی
  36. ^ ا ب پ ت مناقب ابن شہر آشوب
  37. کتاب السنن لسعید بن منصور
  38. کشف الغمہ لعلی بن عیسیٰ اربیلی
  39. الصواعق المحرقہ از ابن حجر عسقلانی
  40. بحار الانوار از علامہ مجلسی
  41. اعیان الشیعہ جز الثانی صفحہ 501
  42. بحارالانوار صفحہ 172
  43. ^ ا ب سیدہ کی عظمت از مولانا کوثر نیازی صفحہ 5
  44. چودہ ستارے از ذیشان حیدر جوادی صفحہ 96
  45. ^ ا ب نقوش عصمت از ذیشان حیدر جوادی صفحہ 168
  46. ریاحین الشریعہ از ذبیح اللہ محلاتی
  47. (صحیح بخاری:2/638)
  48. (بخاری، كِتَاب الْمَغَازِي، بَاب مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَوَفَاتِهِ، حدیث نمبر:4103، شاملہ، موقع الإسلام)
  49. (اسدالغابہ:5/524)
  50. (بخاری:2/641)
  51. (بخاری شریف:1/26)
  52. (طبقات ابن سعد:8/17)
  53. تفسیر ابن کثیر صفحہ 438 تفسیر سورہ آل عمران
  54. سیرت ابن اسحاق (بیان تفسیر ابن کثیر میں)
  55. ^ ا ب نقوش عصمت از ذیشان حیدر جوادی
  56. تفسیر بیضاوی صفحہ 74
  57. ^ ا ب صحیح البخاری
  58. صحیح مسلم
  59. تاریخ طبری از علامہ ابی جعفر محمد بن جریر الطبری متوفی 310ھ
  60. تاریخ بلاذری
  61. کشف الغمہ جلد 2 صفحہ 8
  62. نور الابصار صفحہ 46
  63. مدارج النبوۃ جلد 2 صفحہ 524
  64. ترمذی، الجامع الصحیح۔ 607۔5 رقم 3781
  65. مسند احمد بن حنبل6 391۔۔5
  66. المعجم الکبیر از طبرانی رقم 1005
  67. المستدرک۔ الحاکم رقم 4721،4722
  68. صحیح البخاری، کتاب المناقب (یہ حصہ کہ حضرت فاطمہ اہلِ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں)
  69. صحیح البخاری 3:1361 رقم 3510
  70. صحیح البخاری 3:1374 رقم 3556
  71. صحیح مسلم 4:1903 رقم 2449
  72. الاصابہ فی تمیز الصحابہ از ابن عحر عسقلانی 8:56
  73. 22:404المعجم الکبیر از طبرانی
  74. ترمذی، الجامع الصحیح۔ 5:698
  75. مسند احمد بن عنبل 4:5
  76. حاکم، المستدرک 3:173
  77. فتح الباری از ابن حجر عسقلانی 9:329
  78. تمسند احمد بن حنبل 4:5
  79. مسند احمد بن عنبل فضائل الصحابہ 2:755
  80. السنن الکبریٰ از بیہقی 10:201
  81. المعجم الکبیر از طبرانی 22:405
  82. سنن ابی داوود 4:87
  83. مسند احمد بن عنبل 5:275
  84. السنن الکبریٰ از بیہقی 1:26
  85. صحیح مسلم کتاب فضائل الصحابہ الجز السابع صفحہ 13 حدیث 6261
  86. منہاج السنہ از ابن تیمیہ الجز الثالث صفحہ 4
  87. مسند احمد بن حنبل جز الاول صفحہ 331، جز الثالث صفحہ 385، جز الرابع صفحہ 51
  88. تفسیر در منثور از جلال الدین سیوطی الجز الخامس صفحہ 198۔199
  89. الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب از ابن عبد البر الجز الثانی
  90. سیرت رسول اللہ از ابن اسحاق
  91. تفسیر کبیر از فخر الدین رازی
  92. تفسیر مراغی از مصطفٰی المراغی در تفسیر سورہ حشر
  93. تفسیر کبیر از فخر الدین رازی تفسیر سورہ حشر آیت 7
  94. فتوح البلدان از احمد ابن یحییٰ البلاذری
  95. معجم البلدان از یاقوت الحماوی الرومی صفحہ 139 جلد 14
  96. تاریخ خمیس از حسین دیار بکری
  97. وفاءالوفاء از علی ابن احمد السمھودی
  98. سیرت رسول اللہ معروف بہ سیرت ابن ھشام از ابو محمد عبد المالک ابن ھشام
  99. تاریخ ابوالفداء از ابوالفداء ملک حماہ
  100. ^ ا ب منہاج السنہ از ابن تیمیہ
  101. در المنثور از جلال الدین سیوطی جلد 4 صفحہ 177
  102. معراج النبوۃ از عبد الحق دہلوی متوفی 1642ء صفحہ 228 جلد 4 باب 10
  103. حبیب السیار از غیاث الدین محمد خواندامیر
  104. فتاویٰ عزیزیہ از شاہ عبد العزیز
  105. قرۃ العین از شاہ ولی اللہ
  106. "صحیح بخاری 59۔546"۔ 16 اگست 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2009 
  107. "صحیح البخاری جلد 4 53۔325"۔ 07 جنوری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2009 
  108. صحیح بخاری اردو ترجمہ از مولانا داؤود مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند جلد 5 حدیث 4240۔4241
  109. Syed Shahid Jamal Rizvi۔ Khutba E Fedak Vol.1۔ Qum: Qur'an O Itrat Foundation۔ صفحہ: 55 
  110. Syed Shahid Jamal Rizvi۔ Khutba E Fedak Vol.2۔ Qum: Qur'an O Itrat Foundation۔ صفحہ: 143 
  111. ^ ا ب سنن کبریٰ از بیہقی جلد 6 صفحہ 300
  112. سنن کبریٰ از بیہقی، جلد 6، صفحہ 300
  113. "صحیح البخاری جلد 4 53۔326"۔ 07 جنوری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2009 
  114. صحیح بخاری اردو ترجمہ از مولوی داؤود مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند جلد 5، حدیث 4240۔4241
  115. الامامت و السیاست از ابن ابی قیتبہ جلد 14
  116. تاریخ طبری از ابن جریر الطبری
  117. مصنف ابن ابی شیبہ
  118. ، مروج الذہب از علامہ مسعودی
  119. الاستیعاب از ابن عبد البر صفحہ 345 در ذکر ابوبکر بن ابی قحافہ
  120. ، ازالۃ الخفاء از شاہ ولی اللہ
  121. منتخب کنز العمال از حاشیہ مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 174 مطبوعہ مصر
  122. مدارج النبوۃ رکن 4 باب 3 صفحہ 42 از عبد الحق دہلوی
  123. روائح المصطفٰی از مولوی صدر الدین حنفی صفحہ 28
  124. تاریخ یعقوبی جلد 2 صفحہ 116
  125. الامامت والسیاست از ابو محمد عبد اللہ بن مسلم قیتبہ متوفی 276ھ جلد 1 صفحہ 12
  126. تاریخ ابوالفداء از امام اہل سنت عماد الدین اسماعیل بن علی ابوالفداء۔ اردو ترجمہ از مولوی کریم الدین حنفی صفحہ 177۔179
  127. عقد الفرید از امام شہاب الدین احمد معروف بہ ابن عبد ربہ اندلسی۔ جلد 2 صفحہ 176 مطبوعہ مصر
  128. تاریخ بلاذری در تذکرۂ بیعت حضرت ابوبکر
  129. الفاروق از شبلی نعمانی حصہ اول صفحہ 113
  130. تحفہ اثنا عشریہ از شاہ عبد العزیز مطبوعہ نولکشور
  131. صحیح المسلم
  132. مناقب شہر آشوب از حافظ محمد ابن علی شہر آشوب
  133. تاریخ طبری از جریر الطبری
  134. صحیح البخاری جلد 2 کتاب المغازی
  135. طبقات ابن سعد الجز الثامن
  136. ، المستدرک الصحیحین جز الثالث از الحاکم
  137. مدارج النبوۃ از شیخ عبد الحق محدث دہلوی
  138. دلائل الامامۃ از جریر الطبری

اولین مآخذ

کتابیں اور رسائل

  • محمد بن یعقوب الکلینی اصول کافی، بیروت: دارالتعارف للمطبوعات، 1419ہجری۔
  • قرآن کریم، ترجمہ: محمدمہدی فولادوند، تہران: نشر دارالقرآن کریم، 1376ہجری شمسی۔
  • آیتی، محمدابراہیم، چکیدۀ تاریخ پیغمبر اسلام(ص)، (بکوشش: ابو القاسم گرجی، تلخیص:جعفر شریعتمداری)، مشہد/تہران: بنیاد پژوہشہای اسلامی آستان قدس رضوی و سازمان مطالعہ و تدوین کتب علوم انسانی دانشگاہہا(سمت)، 1378ہجری شمسی۔
  • ابن طیفور، ابوالفضل احمد بن ابی طاہر، بلاغات النساء، تحقیق: یوسف البقاعی، بیروت: دار الاضواء، 1420ق/1999عیسوی۔
  • احمد بن ابی یعقوب(ابن واضح یعقوبی)، تاریخ یعقوبی، ج1، ترجمہ: محمدابراہیم آیتی، تہران: شرکت انتشارات علمی و فرہنگی، 1378ہجری شمسی۔
  • اربلی، ابی الحسن علی بن عیسی بن ابی الفتح، کشف الغمّہ فی معرفۃ الائمّہ، ج 2_1، قم: مرکز الطباعۃ والنشر للمجمع العالمی لاہل البیت(ع)، 1426ہجری۔
  • الصدوق، معانی الاخبار، تصحیح و تعلیق: علی اکبر الغفاری، قم: مؤسسۃ النشر الاسلامی، 1379ہجری شمسی
  • الطوسی، الامالی، تحقیق و تصحیح: بہراد الجعفری، علی اکبر الغفاری، تہران: دارالکتب الاسلامیۃ، 1380ہجری شمسی۔
  • سید ہاشم رسولی محلاتی، زندگانی حضرت فاطمہ و دختران آن حضرت، تہران، دفتر نشر فرہنگ اسلامی، چ 8، 1379ہجری شمسی۔
  • سید جعفر شہیدی، زندگانی فاطمہ زہراء، تہران: دفتر نشر فرہنگ اسلامی، 1363ہجری شمسی۔
  • سید جعفر مرتضی عاملی، رنج‌ہای حضرت زہرا، ترجمہ:محمد سپہری، قم: انتشارات تہذیب، 1382ہجری شمسی۔
  • سید محمد کاظم قزوینی، فاطمۃ الزہراء از ولادت تا شہادت، ترجمہ:علی کرمی، قم: نشر مرتضی، 1380ہجری شمسی۔
  • محمدباقر مجلسی، بحار الانوار، ج 43، بیروت: دار احیاء التراث العربی، 1403ق/1983عیسوی۔
  • مقدسی، یداللہ، بازپژوہی تاریخ ولادت و شہادت معصومان، قم: پژوہشگاہ علوم و فرہنگ اسلامی، 1391۔
  • منتخب فضائل النبی و اہل بیتہ علیہم السلام من الصحاح الستۃ و غیر ہما من الکتب المعتبرۃ عند اہل السنۃ، انتخاب و تحقیق: مرکز الغدیر للدرسات الاسلامیۃ، بیروت: الغدیر، 1423ق/2002عیسوی۔
  • حسین علی منتظری، خطبہ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام و ماجرائے فدک، تہران: مؤسسہ فرہنگی خرد آوا، 1387ہجری شمسی۔
  • شفیعی شاہرودی، محمدحسن، سلسلہ موضوعات الغدیر علامہ امینی، ج 8(صدّیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا)، قم: موسسہ میراث نبوت، 1389ش/1432ہجری۔

بیرونی روابط

سانچے