مندرجات کا رخ کریں

قصی بن کلاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قصی بن کلاب
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 جنوری 400ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 480ء (79–80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ حبہ بنت ہلیل   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد عبد مناف بن قصی ،  عبد العزىٰ بن قصی ،  عبد الدار بن قصی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد کلاب بن مرہ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ فاطمہ بنت سعد   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ تاجر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

قُصی بن کلاب (پیدائش: 400ء – وفات: 480ء) (عربی : قصي ابن كلاب ۔ انگریزی میں Qusayy) حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آباء میں سے ایک تھے۔ ان کی والدہ کا نام فاطمہ تھا۔ ان کے والد کلاب بن مرہ کا انتقال ان کے بچپن میں ہو گیا تھا۔ حضرت محمد آپ کی پانچویں پشت میں پیدا ہوئے۔ آپ ھاشم کے دادا تھے جن سے بنو ھاشم کا قبیلہ شروع ہوتا ہے۔ آپ کی پیدائش 400ء اور وفات 480ء میں ہوئی۔ یہ آپ ہی تھے جنھوں نے مکہ میں اپنی قوت مستحکم کی اور سرداری قائم کی اور کعبہ کی خدمت کی۔ بے شمار صحابہ کرام آپ کی نسل سے ہیں۔ آپ کی جوانی کے وقت کعبہ کا کنڑول بنو خزاعہ کے پاس تھا جس کے سردار ھلیل کی بیٹی سے آپ نے شادی کی۔ ھلیل کی وفات کے بعد چونکہ قصی بن کلاب بہت ذہین اور دانشمند سمجھے جاتے تھے اس لیے کعبہ کا کنٹرول اور سرداری ان کو مل گئی جس سے یہ خدمت بنو خزاعہ سے قریش میں منتقل ہو گئی۔ انھوں نے کعبہ کو دوبارہ تعمیر کر کے اس کی حالت بہتر کی اور لوگوں کو اس کے ارد گرد گھر تعمیر کرنے کی دعوت دی۔ اس وقت انھوں نے دنیائے عرب کا پہلا مرکزِ شہر داری (ٹاؤن ھال) بھی تعمیر کیا۔ اس مرکزِ شہر داری میں تمام قبائل کے نمائندے اپنے معاشرتی، معاشی اور دیگر مسائل کے باہم فیصلے کیا کرتے تھے۔ مکہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ آپ نے قانون بنایا کہ کعبہ کے زائرین کو مفت کھانا اور پانی مہیا کیا جائے گا جس کے لیے انھوں نے مکہ کے قبائل کو قائل کیا کہ وہ ایک ٹیکس ادا کیا کریں۔ اس سے مکہ کے زائرین کی تعداد بہت بڑھ گئی۔

نسب نامہ

[ترمیم]

قصی بن كلاب بن مرہ بن كعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک بن قريش بن کنانہ بن خزيمہ بن مدركہ بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

اولاد

[ترمیم]

آپ کے تین بیٹوں کے نام تاریخ میں ملتے ہیں۔ جو درج ذیل ہیں۔

  • عبد مناف بن قصی (آپ کی نسل سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیدا ہوئے)
  • عبد العزۃ بن قصی (ان کے بیٹے اسد کی اولاد بنو اسد کہلائی)
  • عبد الدار بن قصی (ان کی اولاد بنو عبد الدار کہلائی)

وفات

[ترمیم]

انھوں نے ہجرت سے 141 سال قبل 480 عیسوی میں مکہ میں وفات پائی اور ان کی میت کو کوہ حجون کے دامن میں دفن کیا گیا۔ اس کے بعد مکہ کے لوگوں نے اپنے مرنے والوں کو حجون میں دفن کیا جو مکہ کا پہلا قبرستان تھا۔