سیرین بنت شمعون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سیرین زوجہ حسان سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
سیرین بنت شمعون
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش صدی 7  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات صدی 7  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شوہر حسان بن ثابت  ویکی ڈیٹا پر شریک حیات (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
پیشہ محدثہ  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیرین بنت شمعونام المؤمنین ماریہ قبطیہ کی بہن اور حسان بن ثابت کی زوجہ صحابیہ ہیں۔

  • سیرین اور ماریہ قبطیہ حقیقی بہنیں تھیں، ان کو مقوقس شاہِ مصر نے بارگاہِ رسالت میں ہدیۃً بھیجا تھا، ماریہ قبطیہ تو حرمِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں داخل ہوئیں اور سیرین، حسان بن ثابت مشہور صحابی وشاعر کے حبالۂ عقد میں آئیں، جن کے بطن سے عبدالرحمن بن حسان پیدا ہوئے، سیرین بڑی صابر اور شاکر تھیں، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم بن محمد کا جو ماریہ قبطیہ کے بطن سے تھے، انتقال ہوا تو ماریہ قبطیہ لختِ جگر کی جدائی سے بے قابو ہوکر رونے لگیں، سیرین کواگرچہ اپنی محبوب بہن کے بچے کے مرنے کا غم کم نہ تھا؛ لیکن انھوں نے اپنے جذبات پرقابو رکھا اور ماریہ قبطیہ کو سمجھاتی رہیں [1]
  • ماریہ قبطیہ اور سیرین کے متعلق اگرچہ رجال اور سیرکی کتابوں میں اس کی تصریح نہیں ملتی کہ وہ مسیحی تھیں؛ لیکن بعض قرائن کی بناپرانھیں اہلِ کتاب صحابیات کے زمرہ میں لے لیا گیا ہے۔[2]
  • پہلا قرینہ یہ ہے کہ وہ قبطی تھیں اور معلوم ہے کہ مصر کے قبطی عموماً مسیحی تھے؛ چنانچہ زرقانی نے ماریہ قبطیہ کے حالات میں قبطی کے لفظ کی تشریح کرتے ہوئے لکھا ہے: نسبة إلى القبط ای نصاریٰ مصر۔ ترجمہ: قبطی مصر کے مسیحی تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. طبقات ابن سعد، حصہ8 ،صفحہ 155، محمد بن سعد، نفیس اکیڈمی کراچی
  2. اسد الغابہ ،مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت