مباہلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ایک قرآنی اصطلاح،دو لوگوں یا گرہوں کی خود کو حق پر ثابت کرنے کے لیے اللہ سے ایک دوسرے کے خلاف بددعا کرنا۔

مباہلہ کے معنی[ترمیم]

لغوی معنی[ترمیم]

اصل مباہلہ کا لفظ اھل کے وزن پر مادہ "بہل" سے آزاد کرنے اور کسی چیز سے قید و بند اٹھانے کے معنی میں ہے۔ اور اسی وجہ سے جب کسی حیوان کو آزاد چھوڑتے ہیں تا کہ اس کا نوزاد بچہ آزادی کے ساتھ اس کا دودھ پی سکے ، اسے "باھل" کہتے ہیں ، اور دعا میں "ابتھال" تضرع اور خداوند متعال پر کام چھوڑنے کو کہتے ہیں۔ [1]

اصطلاحی معنی[ترمیم]

ایک دوسرے پر نفرین کرنا تا کہ جو باطل پر ہے اس پر اللہ کا غضب نازل ہواور جو حق پر ہے اسے پہچانا جائے، اس طرح حق و باطل کی تشخیص کی جائے

تفسیر صراط الجنان فے تفسیر القران جلد 1، صفحہ 491 پرمفتی محمد قاسم قادری مباہلے کا عمومی مفہوم یہ بیان کرتے ہیں۔

دو مد مقابل افراد آپس میں یوں دعا کریں کہ اگر تم حق پر اور میں باطل ہوں تو اللہ مجھے ہلاک کرے اور اگر میں حق پر اور تم باطل پو ہو تو اللہ تعالی تجھے ہلاک کرے۔ پھر یہی بات دوسرا فریق بھی کہے۔[2]

آیت مباہلہ[ترمیم]

سورۃ آل عمران کی آیت 61 کو مفسرین آیت مباہلہ کہتے ہیں، کیونکہ اس میں مباہلہ کا ذکر آیا ہے۔آیت کا ترجمہ

پھر اے حبیب! تمہارے پاس علم آ جانے کے بعد جو تم سے عیسی کے بارے میں جھگڑا کریں تو تم ان سے فرما دو:آو ہم اپنے بیٹوں کو اور تمہارے بیٹوں کو اور اپنی عورتوں کو اور تمہاری عورتوں کو اور اپنی جانوں کو اور تمہاری جانوں کو (مقابلے میں) بلا لیتے ہیں پھر مباہلہ کرتے ہیں اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالتے ہیں۔
(ترجمہ کنزالعرفان، مفتی محمد قاسم) [3]

واقعہ مباہلہ[ترمیم]

مباہلہ ایک مشہور واقعہ ہے جسے سیرت ابن اسحاق اور اور تفسیر ابن کثیر میں تفصیل سے لکھا گیا ہے. نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےنجرانکے عیسائیوں کی جانب ایک فرمان بھیجا، جس میں یہ تین چیزیں تھیں اسلام قبول کرو، یا جزیہ ادا کرو یا جنگ کے لیے تیار ہو جاو۔ عیسائیوں نے آپس میں مشورہ کر کے شرجیل،جبار بن فیضی وغیرہ کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ ان لوگوں نے آکر مذہبی امور پر بات چیت شروع کر دی، یہاں تک کہ حضرتعیسی کی الوہیت ثابت کرنے میں ان لوگوں نے انتہائی بحث و تکرار سے کام لیا۔ اسی دوران وحینازل ہوئی جس میں اوپر ذکر کردہ آیت بھی نازل ہوئی جس میں مباہلہ کا ذکر ہے۔

اثرات[ترمیم]

عید مباہلہ کا ایک فارسی میں چھپا ہوا اشتہار

اس آیت کے نزول کے بعد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے نواسوںحسناورحسیناپنی بیٹی سیدہفاطمہاور دامادحضرتعلیکو لے کے گھر سے نکلے، دوسری طرف عیسائیوں نے مشورہ کیا کہ اگر یہ نبی ہیں تو ہم ہلاک ہو جاہیں گئے۔اور ان لوگوں نے جزیہ دینا قبول کر لیا۔اسی واقعہ کی نسبت سےشعیہاوراکثرسنیبھیپنجتن پاک کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں، جس سےسلفی حضرات اختلاف کرتے ہیں۔[4]اس دن 24 ذوالحجہ کو کچھ ممالک میں، خاص کر کہ ایران میں عید مباہلہ منائی جاتی ہے۔

مباہلہ کے احکام[ترمیم]

قرآن کی اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ مباہلہ صرف کافر کے ساتھ ہو سکتا ہے، مسلمان دوسرے مسلمان کے ساتھ عام مساہل میں مباہلہ نہیں کر سکتے۔ یہ صرف اسلام کی حقانیت کے لیے ہو سکتا ہے۔

مزید دیکھیں[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ http://www.islamquest.net/ur/archive/question/fa6566
  2. ^ القاموس المحيط والقابوس الوسيط
  3. ^ سورۃ آل عمران
  4. ^ كتاب آية المباهلة ص21 وص22