اہل کتاب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آسمانی کتب کو ماننے والے اسلام کے نزدیک اہل کتاب سے عیسائی اور یہودی مراد ہیں جن کے پاس آسمانی صحیفے آئے اور بعد میں مسخ ہوگئے۔ قرآن شریف نے ان لوگوں اور کفار میں فرق رکھا ہے۔ مسلمانوں کی اطاعت اختیار کر لینے کے بعد کفار کے مقابلے میں ان کو زیادہ مراعات دی جاتی ہیں۔ ان کو بجائے ذمی کے معاہدین کے نام سے خطاب کیا جاتا ہے۔ مسلمانوں کو ان کے ساتھ (حلال کی پابندی کے ساتھ) کھانے اور ان کی عورتوں سے شادی کرنے کی بھی اجازت ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے حقوق کی نگہداشت کی تاکید فرمائی ہے۔ بعض لوگ پارسیوں کو بھی اہل کتاب میں شمار کرتے ہیں۔ اور ژند کو بھی آسمانی کتاب سمجھتے ہیں۔