پیغمبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نبی سے رجوع مکرر)

وہ ہستی جو خدا کی طرف سے کسی قوم کی ہدایت کے لیے معبوث ہو۔ یہ ایک روحانی فیض ہے جو مخصوص انسانوں کو عطا ہوتا ہے۔ پیغمبر کا موحد ہونا ضروری ہے۔ تورات کے بموجب پیغمبر صرف بنی اسرائیل میں پیدا ہوتا ہے لیکن قرآن پاک بتاتا ہے کہ ہر قوم اور ملک کے واسطے پیغمبر بھیجے گئے ہیں جو ان کو سچا راستے دکھاتے اور گمراہی کی پاداش میں خدا کے عذاب سے ڈراتے رہے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے اللہ کے بھیجے گئے تمام پیغمبروں پر ایمان لانا ضروری ہے اور ان پر جو کتابیں اور صحائف نازل ہوئے ان کو بھی ماننا لازمی ہے۔ پیغمبروں میں اونچ نیچ یا بڑے چھوٹے کا فرق نہیں۔ البتہ بعض پیغمبر صرف ایک قوم کی طرف معبوث ہوئے تھے اور ان کا کام صرف اسی قوم کی ہدایت تھا۔ بعض کا ذکر قرآن پاک میں تفصیل کے ساتھ ہے اور بعض کے صرف نام یا مختصر حالات ہی ہیں۔ پیغمبروں کی صحیح تعداد میں مفسرین اور علمائے دین میں اختلاف ہے۔ عام عقیدہ یہی ہے کہ خدا نے کل ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر وقتاً فوقتاً دنیا میں بھیجے۔ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے اور اب قیامت تک کوئی پیغمبر نہیں آئے گا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]