مندرجات کا رخ کریں

ہامان (وزیر فرعون)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ہامان (وزیر فرعون)
(عربی میں: هامان ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
مقام پیدائش قدیم مصر   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی

ہامان ایک شخصیت ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے۔ وہ فرعون کے زمانے میں حضرت موسیٰؑ کے دور کا وزیر اور اس کا سب سے قریبی درباری تھا۔ قرآنِ کریم نے اس کا ذکر واضح طور پر ان آیات میں کیا ہے جن میں بیان ہوا ہے کہ فرعون، ہامان اور ان کے لشکر سب خطاکار تھے۔ سورۃ القصص کی آیت 38 سے یہ بھی استنباط کیا گیا ہے کہ ہامان پتھروں کی کانوں اور تعمیرات کا نگران یا معماروں کا سردار بھی تھا۔ فرعونی تاریخ میں ہم کسی اور دور کے فرعون کے وزیر کے طور پر "ہامان" نام نہیں پاتے، سوائے اسی فرعون کے جو حضرت موسیٰؑ کے زمانے میں تھا۔ اگر یہ نام کسی پیشے یا منصب کی علامت ہوتا، تو یہ دوسرے ادوار کے فراعنہ کے دور میں بھی مکرر آتا، جیسا کہ "فرعون" کا لقب مختلف ادوار میں بار بار آیا ہے۔ لیکن اس نام کا صرف ایک ہی تاریخی دور میں آنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ یہ کسی مخصوص فرد کا نام تھا، نہ کہ کسی عمومی عہدے یا پیشے کا۔

ہامان کا ذکر قرآن کریم 6 مرتبہ آیا سورۃ القصص کی آیت6، آیت8 اور آیت 38 میں آیا ہے۔ آیت کا ترجمہ ہے:

  • اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے۔(القصص:6)
  • تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لیے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لیے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے۔(القصص:8)[1]
  • اور فرعون نے کہا کہ اے اہلِ دربار میں تمھارا اپنے سوا کسی کو خدا نہیں جانتا تو ہامان میرے لیے گارے کو آگ لگوا (کر اینٹیں پکوا) دو پھر ایک (اُونچا) محل بنادو تاکہ میں موسٰی کے خدا کی طرف چڑھ جاؤں اور میں تو اُسے جھوٹا سمجھتا ہوں ۔(القصص:38)

سورۃ عنکبوت کی آیت 39 میں بھی ہامان کا نام آیا ہے:

  • اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لے کر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہو گئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے۔(عنکبوت:39)[2]

اس کے علاوہ سورۃ غافر کے آیت 24 اور آیت 36 میں بھی ہامان کا ذکر ملتا ہے:

  • فرعون اور ہامان اور قارون کی طرف تو انھوں نے کہا کہ یہ تو جادوگر ہے جھوٹا۔(غافر:24)[3]
  • اور فرعون نے کہا کہ ہامان میرے لیے ایک محل بناؤ تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) رستوں پر پہنچ جاؤں۔(غافر:36)

حوالہ جات

[ترمیم]