سریہ ابو قتادہ انصاری (خضرہ)
Appearance
سریہ ابو قتادہ انصاری | |
---|---|
عمومی معلومات | |
| |
متحارب گروہ | |
مسلمان | |
نقصانات | |
درستی - ترمیم |
سریہ ابو قتادہ بن ربعی الانصاری شعبان 8ھ کو خضرہ کی جانب روانہ کیا گیا جوقبیلہ محارب کی زمین ہے۔ ابو قتادہ کے ساتھ 15 آدمی تھے جنہیں غطفان کی طرف بھیج کر حکم دیا کہ انھیں چاروں طرف سے گھیر لیں یہ لوگ رات کو چلتے اوردن کو چھپے رہتے۔ ا بو قتادہ نے ایک بہت بڑے قبیلے پر حملہ کیا ایک شخص نے پکارا یا خضرہ۔
ان لوگوں نے لڑائی کی مگر جو بھی مسلمانوں کے سامنے آیا وہ قتل ہوا مسلمان مویشی ہنکا لائے جو دو سو 200اور دو ہزار2000 بکریاں تھیں۔ بہت سے مشرکین بھی گرفتار کیا۔ ہر شخص کے حصہ میں 12 اونٹ آئے اونٹ کو دس بکریوں کے برابرشمار کیا گیا ابو قتادہ کے حصہ میں ایک خوبصورت لونڈی آئی جسے رسول اللہ نے مانگ لیا اور محمیہ بن جز کو ہبہ فرما دی اس سریہ میں یہ لوگ 15 دن باہر رہے۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ طبقات ابن سعد، حصہ اول ،صفحہ 351،،محمد بن سعد نفیس اکیڈمی کراچی