سریہ قطبہ ابن عامر
ظاہری ہیئت
| سریہ قطبہ ابن عامر | |
|---|---|
| عمومی معلومات | |
|
| |
| متحارب گروہ | |
| مسلمان | بنو خثعم |
| قائد | |
| قطبہ بن عامر | نامعلوم |
| قوت | |
| 20 افراد | نامعلوم |
| نقصانات | |
| کئی زخمی، جان بحق | کئی زخمی، کئی ہلاک |
| درستی - ترمیم | |
قطبہ بن عامر بن حدیدہ صحابی کے نام سے منسوب یہ کارروائی بنو خثعم کے خلاف تربہ کے قریب ہوئی، قطبہ بن عامر سمیت 20 صحابی شریک ہوئے وہ دس اونٹوں پر سوار تھے جنھیں باری باری استعمال کرتے تھے۔ انھیں حکم تھا کا اچانک حملہ کریں، کیوں کہ دشمن کا علاقہ تھا اور اور وہ تعداد میں زیادہ تھے۔ وہاں پہنچ کر ایک آدمی کوگرفتار کیاتو وہ پہلے گونگا بن گیا اور بعد میں وہ چلا چلا کر لوگوں کو خبردار کرنے لگا۔ اس کی گردن مار دی گئی بعد میں اتنا انتظار کیا کہ لوگ سو جائیں پھر اچانک حملہ کیاجس کے بعد لڑائی شروع ہو گئی، دونوں طرف سے کئی افراد زخمی ہوئے، قطبہ بن عامر نے جس کو قتل کرنا تھا اسے قتل کیا اور اونٹ، بکریاں وغیرہ لے کر مدینہ پہنچ گئے۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]| بعد از: سريہ عيينہ بن حصن فزاری |
سرايا الرسول سریہ قطبہ ابن عامر |
قبل از: سريہ ضحاك ابن سفيان كلابی |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ طبقات ابن سعد حصہ اول صفحہ 374محمد بن سعد نفیس اکیڈمی کراچی