چاند
یہ مقالہ زمین کے چاند کے متعلق ہے، مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: قدرتی سیارچہ
مکمل چند - زمین کے شمالی نصف کرے سے دکھائی دی جانے والی تصویر. | |||||||||||||
| تعین کاری | |||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| صفات | |||||||||||||
| محوری خصوصیات | |||||||||||||
| Perigee | 362600 km (356400–370400 km) | ||||||||||||
| Apogee | 405400 km (404000–406700 km) | ||||||||||||
| 384399 کلومیٹر (0.00257 AU)[1] | |||||||||||||
| انحراف | 0.0549 [1] | ||||||||||||
29.530589 d (29 d 12 h 44 min 2.9 s) | |||||||||||||
اوسط گردشی رفتار | 1.022 km/s | ||||||||||||
| میلانیت | 5.145° to the دائرۃ البروج[2][a] | ||||||||||||
regressing by one revolution in 18.6 years | |||||||||||||
progressing by one revolution in 8.85 years | |||||||||||||
| قدرتی سیارچہ | زمین | ||||||||||||
| طبیعی خصوصیات | |||||||||||||
اوسط رداس | 1737.10 کلومیٹر (0.273 Earths)[1][3] | ||||||||||||
خط استوائی رداس | 1738.14 کلومیٹر (0.273 Earths)[3] | ||||||||||||
قطبی رداس | 1735.97 کلومیٹر (0.273 Earths)[3] | ||||||||||||
| چپٹا پن | 0.00125 | ||||||||||||
| محیط | 10921 کلومیٹر (خط استوا) | ||||||||||||
| 3.793×107 km2 (0.074 زمینوں کے برابر) | |||||||||||||
| حجم | 2.1958×1010 km3 (0.020 زمینوں کے برابر) | ||||||||||||
| کمیت | 7.3477×1022 کلوg (0.012300 زمینوں کے برابر[1]) | ||||||||||||
اوسط کثافت | 3.3464 g/cm3[1] 0.606 × زمین | ||||||||||||
| 1.622 m/s2 (0.1654 جی فورس) | |||||||||||||
| 0.3929±0.0009[4] | |||||||||||||
| 2.38 km/s | |||||||||||||
فلکی محوری گردش | 27.321582 d ( synchronous ) | ||||||||||||
استوائی گردشی_رفتار | 4.627 m/s | ||||||||||||
| |||||||||||||
| Albedo | 0.136[5] | ||||||||||||
| |||||||||||||
| 29.3 to 34.1 arcminutes[3][c] | |||||||||||||
| فضا[7] | |||||||||||||
سطحی ہوا کا دباؤ | |||||||||||||
| Composition by volume | |||||||||||||
چاند یا ماه ہماری زمین کا ایک سیارچہ ہے۔ زمین سے کوئی دو لاکھ چالیس ہزار میل دور ہے۔ اس کا قطر 2163 میل ہے۔ چاند کے متعلق ابتدائی تحقیقات گلیلیو نے 1609ء میں کیں۔ اس نے بتایا کہ چاند ہماری زمین کی طرح ایک کرہ ہے۔ اس نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ چاند پر پہاڑ اور آتش فشاں پہاڑوں کے دہانے موجود ہیں۔ اس میں نہ ہوا ہے نہ پانی۔ جن کے نہ ہونے کے باعث چاند پر زندگی کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے۔ یہ بات انسان بردار جہازوں کے ذریعے ثابت ہو چکی ہے۔ دن کے وقت اس میں سخت گرمی ہوتی ہے اور رات سرد ہوتی ہے۔ یہ اختلاف ایک گھنٹے کے اندر واقع ہو جاتا ہے۔
چاند کا دن ہمارے پندرہ دنوں کے برابر ہوتا ہے۔ یہ زمین کے گرد 29 یا 30 دن میں اپنا ایک چکر پورا کرتا ہے۔ چاند کا مدار زمین کے اردگرد بڑھ رہا ہے یعنی اوسط فاصلہ زمین سے بڑھ رہا ہے۔ قمری اور اسلامی مہینے اسی کے طلوع و غروب سے مرتب ہوتے ہیں۔ چاند ہمیں رات کو صرف تھوڑی روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ اس کی کشش سے سمندر میں مد و جزر بھی پیدا ہوتا ہے۔ سائنس دان وہاں سے لائی گئی مٹی سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ چاند کی ارضیات زمین کی ارضیات کے مقابلے میں زیادہ سادہ ہے۔ نیز چاند کی پرت تقریباً میل موٹی ہے۔ اور یہ ایک نایاب پتھر اناستھرو سائٹ سے مل کر بنی ہے۔
ابتدا
[ترمیم]چاند کی ہییت کے متعلق مختلف نظریات ہیں، ایک خیال یہ ہے کہ یہ ایک سیارہ تھا جو چلتے چلتے زمین کے قریب بھٹک آیا اور زمیں کی کشش ثقل نے اسے اپنے مدار میں ڈال لیا۔ یہ نظریہ خاصہ مقبول رہا ہے، مگر سائنسدانوں نے اعتراض کیا ہے کہ ایسا ممکن ہونے کے لیے چاند کو ایک خاص سمتار سے زمین کے قریب ایک خاص راستے (trajectory) پر آنا ضروری ہو گا، جس کا امکان بہت ہی کم ہے۔
موجودہ دور میں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 4.6 بلین سال پہلے ایک دمدار ستارہ زور دار دھماکے سے زمین سے ٹکرایا، جس سے دمدارستارہ اور زمین کا بہت سا مادہ تبخیر ہو کر زمین سے نکل گیا۔ آہستہ آہستہ یہ مادہ زمین کے مدار میں گردش کرتے ہوئے اکٹھا ہو کر چاند بن گیا۔ پانی اور ایسے عناصر جو آسانی سے اُڑ سکتے تھے نکل گئے اور باقی عنصر چاند کا حصہ بنے۔ اس نظریہ کی تصدیق اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ چاند کی کثافت زمین کی اوپر والی مٹی کی پٹیوں کی کثافت کے تقریباً برابر ہے اور اس میں لوہا کی مقدار بہت کم ہے۔ کیونکہ دمدارستارے کا آہنی حصہ زمین میں دھنس گیا تھا جو زمین کا آہنی گودا بنا۔ کمپیوٹر پر تخروپن سے اس نظریہ کو تقویت ملی ہے۔[8]
چاند کی تسخیر
[ترمیم]20 جولائی 1969ء کو نیل آرم سٹرانگ وہ پہلے انسان تھے جس کے قدم چاند پر پڑے۔
چاند کی حقیقت سے پردہ اٹھ چکا ہے۔ عام نظریہ یہ ہے کہ یہ زمین سے جدا ہوا ہے۔ چاند پر ہوا اور پانی نہیں ہے۔ اور نہ وہاں سبزہ وغیرہ ہے۔ چاند پر سب سے پہلے اپالو 2 اتارا گیا تھا۔ اس کی سر زمین سے جو نمونے اکھٹے کیے گئے ان کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کی ان میں کثیر مقدار میں لوہا، ٹیٹانیم، کرومیم اور دوسری بھاری دھاتیں پائی جاتی ہیں۔
چاند پر کالونی
[ترمیم]امریکا 2025ء تک چاند کے جنوبی قطب پر جانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ایک کالونی کے قیام کا ارادہ ہے۔ ناسا کے مطابق اس کا مقصد نظامِ شمسی کے بارے میں دریافتوں کی غرض سے مزید انسان بردار مشن روانہ کرنا ہے۔ 1972ء کے بعد یہ کسی انسان کو چاند کی سطح پر بھیجنے کا پہلا منصوبہ ہے۔ قومی ہوائی و خلائی انتظامیہ (ناسا) نے کہا ہے کہ یہ طویل المدتی منصوبہ دنیا کے 14 خلائی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
رضوان احمد حقانی کے مطابق " اس بار چاند پر جانے کا تجربہ زیادہ دلچسپ اس لیے ہوگا کہ گذشتہ پانچ دہائیوں کے بنسبت انسان بہت ترقی کرچکا ہے اب جدید کیمروں کی موجودگی میں انسان کا چاند پر قدم رکھنا مزید دلچسپ ہوگا اور تحقیق و جستجو کے میدان میں مزید ترقی ہوگی[9] [10]
کر
کشش ثقل
[ترمیم]اس کی کشش ثقل gravitational force زمین کی نسبت چھ گنا کم ہے۔ چودہ دنوں میں سورج اس پر چمکتا ہے تو اس کا درجہ حرارت 120 ڈگری فارن ہائیٹ پر جا پہنچتا ہے۔
چاند زمین سے
[ترمیم]زمین سے ہمیں ہمیشہ چاند کا ایک ہی رخ نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند کی محوری گردش اور چاند کے زمین کے اردگرد گردش کا دورانیہ ایک ہی ہے۔ ہمیں زمین سے کسی ایک وقت میں چاند کا تقریباًً 41 فی صد حصہ نظر آتا ہے اگر چاند پورا ہو۔ مگر یہ حصہ کچھ بدلتا ہے اور ہم مختلف اوقات میں چاند کا نصف سے کچھ زیادہ حصہ ملاحظہ کر سکتے ہیں جو 59 فی صد بنتا ہے مگر ایک وقت میں 41 فی صد سے زیادہ نظر نہیں آ سکتا۔ زمین سے چاند کا اوسط فاصلہ 385000 کلومیٹر ہے جو افزائشِ مدوجزری کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔ اگر زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جائے تو جزوی یا مکمل چاند گرہن لگتا ہے۔ اس وقت چاند سیاہ یا سرخی مائل نظر آتا ہے۔ اگر چاند سے زمین کو دیکھا جائے تو زمین ہمیشہ آسمان میں ایک ہی جگہ نظر آتی ہے۔
چاند کا البیڈو اور حقیقی رنگ
[ترمیم]چاند کی شکل اس کی عکاسی کی خصوصیات اور سطح کی ترکیب پر منحصر ہے۔ چاند کا البیڈو تقریباً 0.12[11] ہے، جو پرانے اسفالٹ کے برابر ہے۔ لہذا، اگرچہ یہ رات کے آسمان میں روشن دکھائی دیتا ہے، حقیقت میں یہ نسبتاً تاریک ہے۔ یہ کم البیڈو چاند کے ریگولیٹھ کی وجہ سے ہے، جو باریک پتھروں کے ٹکڑوں کی ایک پرت ہے جو سیارچوں کے ٹکرانے سے بنی ہے۔ ریگولیٹھ میں روشنی کا پھیلاؤ "اوپوزیشن سرج" کے مظہر کو پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے چاند پورے چاند کی حالت میں چوتھائی مرحلوں کے مقابلے میں زیادہ روشن نظر آتا ہے۔
چاند کا حقیقی رنگ، بغیر فضائی اثرات کے، ہلکا بھورا-سرمئی[12] ہے۔ یہ ریگولیٹھ میں موجود سلیکیٹ معدنیات کی وجہ سے ہے، جس میں گہرے بیسلٹ میدانی علاقے (ماریا) اور ہلکے فیلڈسپار سے بھرپور اونچے علاقے شامل ہیں۔ ماریا، جو قدیم آتش فشانی بہاؤ سے بنی ہیں، میں زیادہ لوہا اور ٹائٹینیم ہوتا ہے، جو انھیں زیادہ گہرا رنگ دیتا ہے۔ زمین سے دیکھنے پر، چاند کا رنگ فضا کی وجہ سے بدل سکتا ہے، پورے چاند کے گرہن کے دوران سرخ یا کبھی کبھار آتش فشانی ذرات کی وجہ سے نیلا دکھائی دے سکتا ہے۔
چاند میں ریٹرو-ریفلیکشن بھی موجود ہے، جو روشنی کو اس کے ماخذ کی طرف واپس پھینکتا ہے اور پوری ڈسک پر یکساں روشنی پیدا کرتا ہے بغیر کسی اہم کنارے کی تاریکی کے۔ اس کا ظاہر ہونے والا سائز اور روشنی اس کے بیضوی مدار کی وجہ سے بدلتی رہتی ہے، قریب ترین نقطہ (پیریجی) پر یہ دورترین نقطہ (اپوجی) کے مقابلے میں 30٪ زیادہ روشن اور 14٪ بڑا دکھائی دیتا ہے، اس مظہر کو "سپر مون" کہا جاتا ہے۔
کبھی کبھار چاند سرخ یا نیلا دکھائی دیتا ہے۔ یہ پورے چاند کے گرہن کے دوران سرخ دکھائی دیتا ہے، کیونکہ سورج کی سرخ روشنی زمین کی فضا سے چاند پر مڑ جاتی ہے۔ اس سرخ رنگ کی وجہ سے، چاند کے گرہن کو کبھی کبھار بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔ چاند کم زاویہ پر اور گھنی فضا کے ذریعے بھی سرخ دکھائی دے سکتا ہے۔
چاند نیلا بھی دکھائی دے سکتا ہے، اگر ہوا میں کچھ مخصوص ذرات موجود ہوں، جیسے آتش فشانی ذرات، اس صورت میں اسے بلیو مون کہا جاتا ہے۔
کیونکہ الفاظ "ریڈ مون" اور "بلیو مون" کبھی کبھار سال کے مخصوص پورے چاند کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اس لیے یہ ہمیشہ سرخ یا نیلی چاندنی کی موجودگی کو ظاہر نہیں کرتے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- علم الخلاء علم الہیئت، حیاتیات خلا (حیاتیات الفلک)، کم ثقلی (حالت بے وزنی)، سفر بین السیارہ، صاروخ (پرتابہ)