طفیل بن حارث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

طفیل بن الحارثغزوہ بدر میں شریک صحابی ہیں۔

نام ونسب[ترمیم]

طفیل نام،والد کانام حارث،نسب نامہ یہ ہے، طفیل بن حارث بن مطلب ابن عبد مناف قرشی مطلبی،ماں کا نام سحیلہ تھا، یہ ثقفی قبیلہ سے تھیں۔

اسلام وہجرت[ترمیم]

غزوہ بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کرکے مدینہ گئے،آنحضرتﷺ نے ان میں اور سفیان بن نسر میں مواخاۃ کرادی۔[1]

غزوات[ترمیم]

مدینہ آنے کے بعد تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے غزوہ بدر،غزوہ احد اورغزوہ خندق وغیرہ کوئی غزوۂ نہ چھوٹا۔ غزوہ بدر میں ان کے دو بھائی حصین بن الحارث اور عبیدہ بن الحارث بھی شریک تھے۔

وفات[ترمیم]

عمر کے ستر مرحلے طے کرنے کے بعد 32ھ میں وفات پائی۔[2][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابن سعد،جلد3،ق1:35
  2. استیعاب:1/316
  3. اصحاب بدر،صفحہ 96،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور