ثقف بن عمرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ثقف بن عمرو غزوہ بدر میں شامل ہونے مہاجرین صحابہ میں شامل ہیں اصحاب صفہ میں شمار ہوتے ہیں۔ [1]

نام میں اختلاف[ترمیم]

ان کا نام بعض مؤرخین نے کثیر بن عمرو بھی لکھا ہے۔نام ثقیف، کنیت ابومالک، والد کا نام عمرو بن شمیط، قبیلۂ ’’بنو اسد‘‘ سے تعلق رکھنے کی بناپر اسدی کہے جاتے ہیں علامہ واقدی نے ان کا نام ’’ثقاف‘‘ ذکرکیا ہے جب کہ حافظ ابن عبدالبر، علامہ ابونعیم وعلامہ ابن حجر عسقلانی نے ’’ثقیف‘‘ بتایا ہے ۔ [2] بنوامیۃ کے حلیف ومعاہد تھے[3] ان کا نام ثقف بن عمرو بن سميط الأسدی اور نسب بنی حجر بن عياذ بن يشكر بن عدوان ہے۔ یہ بنواسد کے حلیف تھے یہ اور ان کے دو بھائی بدر میں شریک تھے جن کا نام مالک بن عمرو اورمدلج بن عمرو ہے یہ غزوہ خیبر میں شہید ہوئے انہیں اسیر نامی یہودی نے قتل کیا [4][5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. حلیۃ الأولیاء: 1/352
  2. طبقات ابنِ سعد: 7/400، سیرِ أعلام النبلاء: 3/15۔
  3. تہذیب التہذیب: 2/31
  4. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  5. طبقات ابن سعد جلد 2 صفحہ 222، ناشر : دار الاشاعت اردو بازار کراچی پاکستان