ضمرہ بن عمرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ضمرہ بن عمرو
معلومات شخصیت

ضمرہ بن عمرو بن کعب غزوہ بدر میں شریک غزوہ احد میں شہید ہوئے قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

ان کا نسب ضمرہ بن عمرو بن کعب بن عدی ( بعض نے انہیں ضمرہ بن بشرکہا ہے )بن کعب بن عدی۔ قبیلہ جہینہ کے فرد ہیں۔ انصار کے قبیلے خزرج کے خاندان بنو طریف کے حلیف تھے۔ یہ اور ان کے بھائی زیاد بن عمرو غزوۂ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ اور غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر مکین جنت مکان ہوئے۔ موسی بن عقبہ نے کہا کہ ضمرہ بن عمرو اپنے بھائی زیاد بن عمرو اخرس کے ساتھ بدر میں شریک ہوئے یہ بنی ساعدہ بن کعب بن خزرج کے مولا ہیں ابو عمرو نے ان کا تذکرہ لکھا ہے۔ ۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد 2صفحہ 98حصہ پنجم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور