ثور السلمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ثور السلمییزید بن ثور السلمی کے والد ہیں ان کی کنیت ابو امامہ ہے۔
ثور السلمی ان کے بیٹے یزید اور پوتے معن بن یزید نے رسول اللہ کی بیعت کی۔
ابن حبان نے انھیں معن بن یزید بن اخنس کے نانا لکھا ہے [1] معن بن یزید سے ایک روایت ہے کہ میں نے میرے دادا نے اور میرے والد نے رسول اللہ سے بیعت کی میں نے آپ کے سامنے ایک مقدمہ بھی پیش کیا تھاجس کا فیصلہ میرے حق میں فرمایا۔
انہی معن سے مروی ہے کہ مال غنیمت حلال نہیں ہوتا جب تک سب میں برابر برابر تقسیم نہ کیا جائے جب تقسیم کر دیا جائے تو ہمیں جائز ہے کہ ہم کسی کو دے دیں[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 1صفحہ 399 مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اسد الغابہ جلد دوم صفحہ 359 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور