ربیعہ بن حارث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ربیعہ بن حارث
معلومات شخصیت
پیدائشی نام ربیعہ بن حارث
کنیت ابو اروى
اولاد عبد المطلب بن ربیعہ بن حارث
والد حارث بن عبد المطلب
والدہ غزیہ بنت قیس بن طریف الفہریہ[1]
بہن/بھائی
رشتے دار بھائی:
ابو سفیان بن حارث
نوفل بن حارث
عملی زندگی
نسب الہاشمی القریشی
پیشہ سائنس دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب الہاشمی القریشی

نام و نسب[ترمیم]

آپ کا نام ربیعہ کنیت "ابو اروی" والد کا نام حارث بن عبد المطلب جو نبی کریم کے سب سے بڑے چچا تھے اور والدہ کا نام غزیہ بنت قیس تھا۔ آپ ابو سفیان بن حارث ، عبد اللہ بن حارث اور نوفل بن حارث کے سگے بھائی ہے۔

سلسلہ نسب[ترمیم]

آپ کا والد کی طرف سے سلسلہ نسب یہ ہے حارث بن عبد المطلب ابن عبد المطلب ابن ہاشم بن عبد مناف ابن عبد مناف بن قصی ابن قصی بن کلاب ابن کلاب بن مرہ ابن کعب بن لوی ابن لوی بن غالب ابن غالب بن فہر ابن فہر بن مالک القریش۔

والدہ کی جانب سے سلسلہ نسب یہ ہے غزیہ بنت قیس بن عبد العزی بن عامر بن عمیر بن ودیعہ بن الحارث بن فہر[2]

پیدائش[ترمیم]

آپ کی پیدائش 566ء میں مکہ مکرمہ میں ہوئی۔ آپ اپنے چچا اور عم رسول ﷺ حضرت عباس بن عبد المطلب سے عمر میں دو سال بڑے تھے۔ [3]

تجارت[ترمیم]

آپ تجارت میں حضرت عثمان بن عفان کے شریک تھے۔[4]جب مسلمانوں اور کفار کے درمیان غزوہ بدر کا واقعہ پیش آیا تو اس وقت آپ تجارت کی غرض سے ملک شام گئے ہوئے تھے اس وجہ سے آپ مشرکین کے ہمراہ بدر میں موجود نہ تھے۔[3]

قبول اسلام[ترمیم]

عباس بن عبد المطلب ، نوفل بن حارث ایام خندق میں ہجرت کر کے رسول اللہ ﷺ کی خدمت روانہ ہوئے تو ربیعہ بن حارث نے مقام ابواء تک ان دونوں کی مشایعت کی۔ جب مکہ واپس جانے کا ارادہ کیا تو عباس و نوفل نے کہا تم دارالشرک کی طرف واپس جاتے ہو۔ جہاں لوگ رسول اللہ سے جنگ کرتے ہیں اور آپ کی تکذیب کرتے ہیں۔ رسول اللہ غالب ہو گئے ہیں۔ آپ کے اصحاب بہت ہو گئے ہیں۔ واپس آؤ۔ ربیعہ تیار ہوئے اور ان دونوں کے ساتھ روانہ ہو گئے یہاں تک کہ سب کے سب رسول اللہ ﷺ کے پاس مدینہ میں مسلم مہاجرین بن کر آئے۔[3]

غزوہ مکہ ، طائف و حنین[ترمیم]

سیدنا ربیعہ رسول اللہ ﷺ کے ہمرکاب فتح مکہ طائف و حنین میں حاضر تھے۔ یوم حنین میں نبی کریم کے ان اصحاب و اہل بیت میں تھے جو ثابت قدم رہے اور اور ہمرکاب سعادت تھے۔[3]

مدینہ میں قیام اور جاگیر[ترمیم]

آپ نے مدینہ منورہ میں بنی حدیلہ میں ایک مکان بنا لیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے خیبر سے آپ کو سو وسق سالانہ جاگیر عطا کی تھی۔[3]

بیٹے کا قتل[ترمیم]

آدم (دم) یا (تمام) بن ربیعہ بن حارث وہی تھے جنہیں قبیلہ بنی ہذیل میں دودھ پلایا جاتا تھا۔ بنو لیث بن بکر نے اس جنگ میں قتل کر دیا تھا جو ان کے درمیان ہوئی تھی۔ یہ ابھی بچے تھے مکان کے آگے گھٹنوں کے بل چلتے تھے۔ بنو لیث نے ایک پتھر مارا جو ان کو لگا سر پاش پاش کر دیا۔

معافی[ترمیم]

نبی کریم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا آگاہ ہو ہر وہ خون جو جاہلیت میں ہوا میرے قدموں کے نیچے ہے (یعنی اب اس کا کوئی شمار اور انتقام نہیں ہے) سب سے پہلا خون جس سے میں درگزر کرتا ہوں وہ ربیعہ بن حارث بن عبد المطلب کے بیٹے کا خون ہے۔ [2]

حدیث میں ذکر[ترمیم]

یہی ہیں جن کی نسبت نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ ربیعہ کیا اچھا آدمی ہے کاش وہ اپنے بال کتروا دیتا اور اپنا لباس اونچا کر دیتا۔ اس حدیث کو سہل بن حنظلیہ خریم بن فاتک اسدی کے تذکرہ میں روایت کرتے ہیں۔[4]

روایت حدیث[ترمیم]

آپ نے نبی کریم سے کئی حدیثیں روایت کی ہے منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ صدقہ لوگوں کا میل ہے۔ آپ سے آپ کے بیٹے عبد المطلب نے روایت کی ہے۔[4]

وفات[ترمیم]

آپ کی وفات اپنے دونوں بھائیوں ابو سفیان بن حارث اور نوفل بن حارث کی وفات کے بعد[3]عہد فاروقی میں 23 ہجری مدینہ میں ہوئی۔[4]

اولاد[ترمیم]

آپ کی اولاد میں سے سات بیٹے اور ایک بیٹی آپ کے چچا زبیر بن عبد المطلب کی بیٹی ام حکیم بنت زبیر سے ہوئی جن میں محمد ، عباس ، حارث ، عبد اللہ ، عبد شمس ، امیہ ، عبد المطلب اور بیٹی اروٰی کبرٰی شامل ہیں۔[5] ایک اور بیٹی اروٰی صغرٰی کی والدہ ام ولد تھیں۔ اولاد میں سے محمد ، عباس ، عبد اللہ اور حارث کی اولاد باقی نہ تھی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "سير أعلام النبلاء» الصحابة رضوان الله عليهم» ربيعة بن الحارث"۔ 19 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2018 
  2. ^ ا ب پ طبقت ابن سعد جلد 2 حصہ چہارم صفحہ 171
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث طبقت ابن سعد جلد 2 حصہ چہارم صفحہ 172
  4. ^ ا ب پ ت اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ اردو صفحہ 751
  5. نبی کریم صلی اللہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب صفحہ 106