مسعود بن عبد سعد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسعود بن عبد سعد
معلومات شخصیت

مسعود بن عبد سعد غزوہ بدر میں شریک قبیلہ اوس کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب مسعود بن سعد: یہ ابن اسحاق کا قول ہے۔ لیکن موسیٰ بن عقبہ، ابو معشر اور محمد بن عبد اللہ بن عمارۃ الانصاری کا خیال ہے کہ ان کا نسب مسعود بن عبدِ سعد ہے، واقدی نے مسعود بن عبد مسعود لکھا ہے اور سب ان کا سلسلۂ نسب بنو ادس سے حسبِ ذیل بیان کرتے ہیں: مسعود بن سعد بن عامر بن عدی بن جشم بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس انصاری اوسی حارثی۔ یہ غزوۂ بدر میں شریک تھے اور غزوۂ خبیر میں شہید ہوئے ابو موسیٰ، ابو عمر اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ۔ [1]طبقات ابن سعد نے انھیں مسعود بن خلدہ کے نام سے ذکر کیا

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد8صفحہ 183مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور