عمرو بن مطرف بن علقمہ بن عمرو۔اوربعض لوگ کہتےہیں مطرف بن علقمہ انصاری ہیں خاندان بنی عمرو ابن مبذول سے۔احد میں شہیدہوئےتھے۔ہمیں ابوجعفر نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے شہدائے احد کے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ بنی عمرو بن مبذول عمروبن مطرف بن عمروبھی تھےیونس نے اورسلمہ نے ابن اسحاق سے ان کا نسب اسی طرح نقل کیا ہےاورزیادبن عبد اللہ بکائی نے ابن اسحاق سے عمروبن مطرف بن علقمہ نقل کیاہے اورموسیٰ بن عقبہ نے ابن شہاب سے شہدائے احد کے ناموں میں نقل کیاہے کہ بنی عوف بن عمروسے عمروبن مطرف بن علقمہ بھی موجودتھے۔ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہابو نعیمابن عبد البر) نے لکھاہےاورابوعمرنے کہاہے کہ ان کا نام عمرو بن مطرف یا مطرف بن عمروبن علقمہ بن ثقف ہے انصاری ہیں غزوہ احد میں شہیدہوئےتھے۔۔[1]