عبید مولیٰ رسول اللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبید مولیٰ رسول اللہ
معلومات شخصیت

عُبید مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خادم رسول اور اصحاب صفہ میں شامل ہیں۔
حافظ ابو عبد اللہ نیسا پوری نے عُبید کو اصحابِ صفہ میں شمار کیا ہے
حافظ ابو عبد اللہ نیسا پوری نے کہا ہے کہ یہ عبید ابو عامر اشعری ہیں ، جنھوں نے غزوۂ حنین میں جامِ شہادت نوش کیا ہے ، لیکن علامہ ابونعیم اصبہانی نے کہا ہے کہ ابو عامر اشعری عبید مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں کوئی اور ہیں ، عبید مولیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول وہم پرمبنی ہے ، انھوں نے عبید کی سند سے ایک روایت ذکر کی ہے عبید سے ایک مرتبہ سوال کیا گیا کہ کیار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرض نماز کے علاوہ کسی اور نماز کا حکم فرمایا کرتے تھے ؟ انھوں نے جواب دیا: ہاں ! مغرب وعشاء کے درمیان میں نماز پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے ۔ [1] علامہ ابن حجر عسقلانی نے امام بلاذری کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ عبید سے صرف دوحدیثیں مروی ہیں ۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. حلیۃ الأولیاء: 2/12
  2. الاصابہ 4ْ/421