معمر بن ابی سرح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

معمر بن ابی سرح یہ صحابی اور غزوہ بدر میں شریک تھے۔

نام ونسب[ترمیم]

پورا نام معمر بن ابی سرح بن ربيعہ بن ہلال بن مالك بن ضبہ بن الحارث بن فہر بن مالك القرشی الفهری تھا۔ ابوسعید کنیت،مؤرخین کا ان کے نام میں اختلاف ہے بعض نے معمر بن ابی سرح اور واقدی نے عمرو بن ابی سرح لکھا ہے۔ ماں کا نام زینب تھا،نانہالی شجرہ یہ ہے،زینب بنت ربیعہ بن ہلال بن ضباب بن حجیر بن عبد بن معیص بن عامر بن لوئی۔

اسلام وہجرت[ترمیم]

قدیم اسلام قبول کرنے والے حبشہ میں ہجرت کی پھر مدینہ کو بھی ہجرت کی کلثوم بن ہدم کے ہاں ٹھہرے

غزوات[ترمیم]

بدر، احد اورخندق تمام مشہور لڑائیوں میں آنحضرتﷺ کے ساتھ رہے۔ یہ غزوہ بدر میں اپنے بھائی وہب بن ابی سرح کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔[1]

وفات[ترمیم]

ان کی وفات 30ھ خلافت عثمان میں ہوئی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ،ناشر: دار الفكر بيروت
  2. اصحاب بدر،صفحہ 125،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور